رپورٹ : رانا غلام قادر… گو رنمنٹ اسکیم کے تحت حج در خواستوں کی وصولی کا عمل 15 جنوری سے شروع ہو جا ئے گا۔اس مر تبہ حج در خواستیں 13 بینکوں کے ذ ریعے وصول کی جاسکیں گی۔درخواستیں وصول کرنے کی آ خری تاریخ 24 جنوری ہے۔ قرعہ اندازی 26 جنوری کو ہوگی۔
وزارت مذہبی امور کے ذ رائع نے بتا یا کہ جن تیرہ بینکوں کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں حبیب بینک، یو بی ایل، نیشنل بینک، مسلم کمرشل بینک، اے بی ایل، زرعی ترقیاتی بینک، بینک آف پنجاب، میزان بینک، بینک الفلاح، میٹرو پو لٹن بینک، دوبئی اسلامک بینک، فیصل بینک اور عسکری بینک شامل ہیں۔ حاجیوں سے وصول کی جانے والی رقم شریعہ اکائونٹ میں رکھی جا ئے گی۔ حج 2018 میں گو رنمنٹ اسکیم کا کوٹہ بڑھا کر د وتہائی کیا گیا ہے اس لئے رواں سال گو رنمنٹ اسکیم کے تحت 119473 عازمین حج جائیں گے۔ پر ائیو یٹ اسکیم کے تحت 37759عازمین حج جائیں گے۔ کل 179210 پا کستانی فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ 80 سال سے زائد عمر کے عازمین حج کیلئے دس ہزار کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔
مسلسل تین سال سے نا کام ہونے والے عازمین حج کیلئے بھی دس ہزار کا کو ٹہ مختص کیا گیا ہے۔ دوسرا حج کرنے والے درخواست دینے کے اہل نہیں ہیں۔ عازمین حج کا مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ 20 فروری تک کار آ مد ہونا لازمی ہے۔ 50 فیصد عازمین حج براہ راست مدینہ منورہ جائیں گے۔ مکہ مکرمہ اور مد ینہ منورہ میں تین وقت کا کھا نادیا جا ئے گا۔ پنجاب اور خیبر پختو نخواہ یعنی شمالی ریجن کیلئے حج اخر اجات 280000 (دو لاکھ اسی ہزار )روپے اور کراچی ، سکھر ، کو ئٹہ یعنی جنوبی ریجن کیلئے حج اخر اجات 270000 (دو لاکھ ستر ہزار )روپے ہیں۔