counter easy hit

سرکاری اسکیم کے تحت حج پروازوں کا آغاز ہوگیا

سرکاری حج اسکیم کے تحت آج سے پروازوں کا آغاز ہوگیا اور پہلی حج پرواز 328 عازمین کو لے کر اسلام آباد سے مدینہ منورہ روانہ پہنچ گئی۔

Hajj flights started under the government scheme

Hajj flights started under the government scheme

حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے عازمین حج کو رخصت کیا۔ اس موقع پر خطاب میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ حجاج کے لیے سفر کو پر آسائش بنا رہے ہیں، عازمین سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر ہیں اور وہ نظم وضبط کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ عازمین سعودی حکام، رضاکاروں اور معاونین کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں وہ اپن ےمثبت طرزِ عمل اور بہترین نظم و ضبط سے ملکی وقارمیں اضافہ کریں۔

دوسری جانب آج ملک کے مختلف شہروں سے 8 پروازیں 1954عازمینِ حج کو لے کر سعودی عرب روانہ ہوں گی۔ کراچی سے عازمینِ حج کی پہلی پرواز کو پیر امین الحسنات شاہ رخصت کریں گے۔ پشاور سے عازمینِ حج کی پہلی پرواز کو گورنر خیبر پختو نخوا اقبال ظفر جھگڑا نے الوداع کیا۔

لاہور سے پہلی پرواز کو سیکریٹری مذہبی امورخالد مسعود چوہدری الوداع کہیں گے واضح رہے کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت یہ فلائٹ آپریشن 26 اگست تک جاری رہیں گے۔ اس دوران 426 پروازوں سے ایک لاکھ 7 ہزار 252 عازمین حج سعودی عرب جائیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website