کراچی: حاجی کیمپ کراچی میں حج تربیتی کیمپ شروع ہوگیا، عازمین حج کو ویکسین لگائی جارہی ہیں، کراچی سے 54 ہزار عازمین فریضہ حج کی لیے روانہ ہوں گے، پہلی حج فلائٹ 24 جولائی کو کراچی سے روانہ ہوگی۔

Hajj training camp starts, 16 thousand pilgrims from Karachi will go to Saudi Arabia
حاجی کیمپ کراچی میں حج تربیتی کیمپ شروع ہوگیا ہے مردوں کے لیے مسجد میں اور خواتین کے لیے ہال میں حج تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے روزانہ 1500 خواتین اور مرد ان تربیتی کیمپوں میں حج کی تربیت حاصل کر رہے ہیں ،حج تربیتی کیمپ 19 جولائی تک جاری رہے گا۔ ڈائریکٹر حج کراچی سید امتیاز علی شاہ نے اپنے دفتر میں ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عازمین حج کی رہنمائی کے لیے اسکاؤٹس موجود ہیں حاجی کیمپ میں عازمین حج کو صبح10 بجے سے شام 4 بجے تک گردن توڑ بخار کی ویکسین لگائی جارہی ہیں حج فلائٹ سے10روز قبل ویکسی نیشن ضروری ہے حاجی کیمپ میں روزانہ تقریبا 2ہزار افراد کو ویکسی نیشن لگائی جارہی ہیں فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے روانگی سے قبل چودہ افراد کا گروپ بنایا گیا ہے۔








