واشنگٹن(یس نیوز) فوڈز امریکا میں نہایت تیزی کے ساتھ مقبول ہو رہے ہیں،جہاں صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی بڑی تعداد بھی حلال فوڈ کی طرف مائل ہو رہی ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق حلال فوڈ کا استعمال امریکا میں مقیم صرف30لاکھ مسلمان ہی نہیں کرتے بلکہ دوسرے مذاہب اور اقوام کے لوگ بھی حلال فوڈ کو زیادہ ترجیح دینے لگے ہیں،اس طرح امریکا میں ہرسال 20 ارب ڈالر مالیت کی حلال فوڈ کی تجارت کی جاتی ہے۔امریکا میں حلال فوڈ کی مقبولیت کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ ایک سال قبل تک شاہد امان اللہ نامی ایک تاجر کے حلال فوڈ کے مراکز کی تعداد 200 تھی، ایک سال میں ان کی تعداد بڑھ کر 7600 تک جا پہنچی ہے۔اس کاکہنا ہے کہ حلال فوڈ ثقافتی رابطہ کاری کا بھی ذریعہ بن چکی ہے، لوگ اسلامی شرعی معیارات کے مطابق تیار کردہ خوراک کو زیادہ اہمیت دینے لگے ہیں۔