آفاق سمیع … بھارت کے وزیرمملکت اطلاعات و نشریات کرنل ریٹائرڈ راجیہ وردھن سنگھ راٹھورنے دعوی کیا ہے کہ سرجیکل اسٹرائیک میں ہیلی کاپٹراستعمال نہیں کیے گئے بلکہ بری فوج کے اہلکار وں نے لائن آف کنٹرول پارکی تھی۔
پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک ڈرامے سے متعلق بھارتی میڈیا کی سنسنی خیزی کوخودبھارتی حکام ہی لگام دینےنکلےہیں۔
بھارتی میڈیا نے ہیلی کاپٹر کے زریعے اپنے فوجیوں کو پاکستان میں اتارنےکی تصوراتی ویڈیوز بناکر دن رات پیٹا تھا۔اب مقامی اخبارکو انٹرویو میں بھارتی وزیرمملکت راجیہ وردھن سنگھ راٹھور نے پاکستان میں کسی فضائی کارروائی سے واضح انکار کیا مگردعوی کیا کہ بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب بری فوج کے اہلکار پری ایمٹو کارروائی کےلیے لائن آف کنٹرول کے پار گئے اور اس واقعہ میں بین الاقوامی سرحد کی خلاف ورزی نہیں کی گئی ۔
پاک فوج کے ترجمان نےسرجیکل اسٹرائیک سے متعلق بھارتی دعوؤں کو مضحکہ خیز اور اپنی ہی عوام کودھوکادینےکی کوشش ٹہرایا ہے ۔