counter easy hit

’’ سر جی ! آپکی آدھی کابینہ فارغ ہوجائے گی اگر۔۔۔‘‘ رؤف کلاسرا نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے ایسا انکشاف کر دیا کہ وزیر اعظم بھی سوچ میں پڑ گئے

بیجنگ /اسلام آباد( ویب ڈیسک) آج وزیر اعظم عمران خان نے چائینہ کونسل سے اپنے خطاب میں کہا کہ “ کاش میں بھی چینی صدر شی کی طرح 500 لوگوں کو کرپشن پر جیل میں ڈال کر سزاء دلوا سکتا، جس طرح وہ میئر جس کے گھر سے ٹنوں سونا برآمد ہوا اور صرف پانچ دن کے اندر سزاء ہوئی، بدقسمتی سے ہمارا انصاف کا نظام بہت سُست ہے”۔ وزیر اظم عمران خان کے اسی بیان پر سینئر اینکر پراس رؤف کلاسرا بھی میدان میں آگئے اور نا قابلِ یقین رد عمل دے ڈالا ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ ’’ ادھی کابینہ تو آپ کی بھی فارغ ہو جائے گی سر جی۔۔‘‘

خیال رہے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کرپشن کی وجہ سے کسی بھی ملک کی ترقی کی رفتار کم ہوتی ہے۔دنیا وہیں سرمایہ کاری کرتی ہے جہاں کرپشن نہ ہو۔ ماضی میں پاکستان کی معیشت دنیا میں تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت تھی، لیکن اب ملک میں سرمایہ کاری نہ آنے کی بڑی وجہ کرپشن ہے۔ انہوں نے چینی صدر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چینی صدر نے کرپشن کے لیے جنگ کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ چین دنیا میں سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت ہے۔چین نے اپنے عوام کو غربت سے نکالا، چین نے دنیا بھر کے لیے کاروبار کے مواقع پیدا کیے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ وقت چین سے سیکھنے کا ہے۔ چین نے اپنی غلطیوں سے سبق سیکھا، ہم بھی سیکھیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے حکومت میں آتے ہی کاروبار میں آسانی کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی۔ وزیراعظم ہاؤس سے سرمایہ کاروں کو ون ونڈو سہولت فراہم کی، سی پیک کے تحت گوادر پورٹ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے، مسائل کے حل کے لیے سی پیک اتھارٹی قائم کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ چینی وکرز کے تحفظ کے لیے خصوصی فورس بنائی گئی ہے حکومت اسپیشل اکنامک زونز پر توجہ دے رہی ہے۔ پاکستان چین کی کوئلے اور سونے کی صنعت میں بھی سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو اس وقت ایک کروڑ گھروں کی ضرورت ہے، ہاؤسنگ کے شعبے میں ہم چین کےتعاون کے خواہاں ہیں۔

HALF, OF, GOVT, CABINET, WILL, BE, HOME, FAMOUS, JOURNALIST,CLAIMEDHALF, OF, GOVT, CABINET, WILL, BE, HOME, FAMOUS, JOURNALIST,CLAIMED

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website