counter easy hit

تمہاری کمائی کا آدھا حصہ بھی میرا اور تم میرے ساتھ ۔۔۔۔۔

Half of your earnings also me and you with me .....

ممبئی ( ویب ڈیسک ) گزشتہ کچھ عرصے سے اداکارہ کنگنا رناوت اور کرن جوہر کے مابین تنازعہ میڈیا کی خوب زینت بنا رہا ، اداکارہ نے ہدایتکار پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ بالی ووڈ میں اقربا پروری کو پروان چڑھارہے ہیں اور صرف فلمی ستاروں کے بچوں کو فلموں میں موقع دیتے ہیں۔ گزشتہ کچھ عرصے سے یہ معاملہ سرد خانے میں پڑا ہوا تھا لیکن اب کنگنا کی بہن رنگولی نے کرن جوہر پر سنگین الزام عائد کردیا۔رنگولی نے الزام عائد کیا کہ کرن جوہر نہ صرف ان اداکاروں کی کمائی سے اچھا خاصا حصہ وصول کرتے ہیں جنہیں وہ لانچ کرتے یا جن کے ساتھ کام کرتے ہیں بلکہ ان اداکاروں کو یہ بھی بتاتے ہیں کہ انہوں نے کیا پہننا ہے اور کس کے ساتھ سونا ہے۔ رنگولی نے کہا کہ پرافٹ پرسنٹیج کی بات ہو تو وہ سمجھتی ہیں کہ کئی ہالی ووڈ پروڈکشن ہاوس بھی ایسا کرتے ہیں ، لیکن اپنے برانڈ پراپیگنڈہ کے مطابق بریک اپ اور پھر پیچ اپ کسی بھی عزت نفس کے حامل انسان کیلئے قابل قبول نہیں ہوگا ۔’ کیریئر گیا بھاڑ میں، ذہنی سکون سب سے ضروری ہے، خود کی نظروں میں ہی گر جاﺅگے تو دنیا میں 4 پیسے کما لوگے مگر صحیح معنیٰ میں کچھ بن نہیں پاﺅ گے‘۔ خیال رہے کہ رنگولی نے اپنا یہ ٹویٹ معروف ہدایتکار اور فلمی نقاد کمال آر خان کے اس ٹویٹ کے جواب میں کیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ دھرما پروڈکشن (کرن جوہر کی کمپنی) نے ایشان کھٹر کو اپنی پروڈکشن سے باہر نکال دیا ہے کیونکہ ایشان کا کرن کے ساتھ رویہ تضحیک آمیز تھا، دھرما پروڈکشن مستقبل میں ایشان کے ساتھ کوئی فلم نہیں کرے گا۔شاہد کپور کے سوتیلے بھائی ایشان کھٹر نے گزشتہ برس دھرما پروڈکشن کی فلم ’ دھڑک‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website