counter easy hit

حلیمہ قتل کیس: مقتولہ کا شوہر اور سوتیلا بیٹا بھی شامل تفتیش

Halima case

Halima case

حلیمہ قتل کیس میں نیا موڑ آ گیا۔ پولیس نے مقتولہ کے شوہر چودھری اقبال اور اس کے سوتیلے بیٹے کو بھی تفتیش میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ دونوں کو طلب کر لیا گیا۔
کراچی: (یس اُردو) حلیمہ قتل کیس میں نامزد ملزم رضوان کے عدالت میں بیان کے بعد پولیس نے بھی تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق حلمیہ کے شوہر چودھری اقبال اور سوتیلے بیٹے انصر چودھری کو طلب کر لیا گیا ہے۔ چودھری اقبال اور انصر سے حلمیہ قتل کیس کے حوالے سے تفتیش کی جائے گی اور کچھ قانونی دستاویزات کی بھی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ واضح رہے کہ حلیمہ قتل کیس میں نامزد ملزم رضوان نے عدالت کے روبرو چودھری انصر کو حلیمہ کا قاتل قرار دیا تھا جبکہ رضوان کی اہلیہ سونیا بھی عدالت میں چودھری انصر اور چودھری اقبال کے خلاف بیان قلم بند کرا چکی ہے جس کے بعد تفیتشی پولیس نے دونوں افراد سے تفتیش کا فیصلہ کیا ہے۔