اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کے کئی مواقع ہیں جنھیں دونوں ممالک کو بروئے کار لانا ہے۔ اس بات پر اسلام آباد میں وفاقی وزیردفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزاہبی کی ملاقات میں اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ یو اے ای سفیر نے وزیر دفاعی پیداوار کو اگلے ماہ ایڈکس2021ء میں شرکت کی دعوت دی۔ سفارتخانے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دفاعی پیداوار کی وزیر زبیدہ جلال نے دفاعی صنعت کے شعبے میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ مل جل کر کام کرنے کی خواہش اور عزم کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر دفاعی پیداوار کی وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور مشرق وسطیٰ میں اسے ایک اہم اور دیرینہ شراکت دار سمجھتا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر نے تمام سول اور دفاعی شعبوں میں پاکستان کے ساتھ مل جل کر کام کرنے کے حوالے سے عزم کا اظہار کیا۔ معزز مہمان نے آئندہ ماہ ہونے والی ”ایڈکس 2021ئ” میں شرکت کیلئے وفاقی وزیر کو دعوت بھی دی۔ دریں اثنا متحدہ عرب امارات کے سفیر نے وزیر برائے توانائی جناب عمر ایوب خان سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور مستقبل میں باہمی اشتراك عمل كو بڑھانے كے طریقوں پر تبادلہ خیال كیا