اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اشتراک عمل کے طریقہ کار پر مثبت پیشرفت جاری ہے۔ اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفیر عبید الزعابی نے جمعرات کو بھی اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ انھوں نے وزارت خارجہ میں ڈی جی مشرق وسطیٰ ڈاکٹر بلال سے ملاقات کی۔ ڈائریکٹر جنرل برائے امور شرق اوسط ڈاکٹر بلال نے اس موقع پر پاکستان اور عرب امارات کے درمیان وسیع البنیاد تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ملاقات میں دونوں ملکوں میں اشتراک عمل کے طریقہ کار اور دو طرفہ تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دریں اثنا متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی سے وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر متحدہ عرب امارت اور پنجاب حکومت کے درمیان موثر رابطوں اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے متحدہ عرب امارات کے دورے سے واپسی کے بعد سے متحدہ عرب امارات کے سفیر عببید الزعابی نے اعلیٰ حکومت شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے لحاظ سے اعتماد کی فضا کو تقویت دی ہے۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر احمد الزعابی نے چیئرمین سینیٹ سنجرانی،وزیرداخلہ شیخ رشید احمد، وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری، مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود، ایوان صنعت وتجارت کے صدر سردار یاسر الیاس، سمیت متعدد سفرا سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔