حماس نے دعوی کیا ہے کہ غزہ میں ان کا اسرائیل کے ساتھ فائر بندی کا معاہدہ طے پاگیا ہے، جبکہ اسرائیل نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے۔
غزہ میں حماس کے نائب سربراہ خلیل الحیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی گھنٹوں کے دوران متعدد ثالثوں کی کوششوں کے بعد فائر بندی پر اتفاق ہوگیا ہے اور جب تک اسرائیل اس پر عمل پیرا رہے گا، حماس بھی اس معاہدے کی پاسداری کرے گی۔
دوسری جانب اسرائیلی انٹیلی جنس وزیر نے غزہ فائر بندی معاہدے کی خبروں کو رد کیا ہے۔