یروشلم: فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ حماس کی زیر سمندر ٹنل تباد کردی گئی ہے جس کی مدد سے حماس کے جنگجوں کارروائیاں کرتے تھے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے سرحدی پٹی غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے آئے دن فائرنگ کی جاتی ہے جس کے باعث معصوم اور نہتے فسطینی شہید ہوجاتے ہیں جبکہ اب اسرائیلی فوج نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے زیر استعمال ٹنل کو تباد کردیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اس ٹنل کو رواں سال 3 جون کو اس وقت نشانہ بنایا گیا تھا جب اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں حماس کے ٹھکانوں کو تباہ کیا تھا جس کے باعث حماس کے متعدد جنگجوؤں کی ہلاکتیں بھی ہوئیں تھی۔ خبر رساں اداے کے مطابق غزہ میں اپنا اثر ورسوخ رکھنے والی جہادی تنظیم حماس کی جانب سے یہ ٹنل بحیرہ روم میں چند میٹر کفا صلے پر 2 سے 3 میٹر گہرائی میں تھی جبکہ اس ٹنل کے ذریعے اسرائیل کے خلاف سرگرمیاں جاری تھی۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم حماس کے دہشت گردانہ کارروائیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور باقاعدہ ان کی مانیٹرنگ بھی کی جاتی ہے جبکہ زیر سمندر ٹنل کو تباہ کرنا ہمارے لیے بڑی کامیابی ہے۔یاد رہے کہ اس وقت فلسطین میں اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کارروائیاں عروج پر ہیں، مئی کے آخر میں غزہ کی پٹی پر 35 سے زائد مقامات پر اسرائیلی فورسز نے درجنوں فضائی حملے کیےتھے۔