تحریر : ایس ایم عرفان طاہر
نگاہ ،بلند سخن دلنوا ز، جا ں پر سوز یہی ہے رقت سفر میر کا رواں کے لیے
جنر ل (ر) حمید گل اسلا می جمہو ریہ پاکستان کا ایک عظیم سرمایہ ہیں یہ ایک جنگجو ، مجا ہد ، غا زی اور سپہ سالار کی حیثیت کے ساتھ ساتھ ایک عسکری تجزیہ نگا ر کے طو ر پر بھی جد اگا نہ مقا م ومرتبہ رکھتے ہیں یہ وطن عزیز کے ان فو جی آفیسران میں شامل ہیں جن سے امریکہ اور مغرب سمیت ملک دشمن قوتیں سخت خا ئف ہیں اور انکو اپنے لیے وبال جان سمجھتے ہیں آپ نے اپنی زندگی کا طویل حصہ ملک کی خد مت گزاری میں صرف کر دیا ہے اور ہر محا ذ پر آج بھی ملکی دفاع ، سلامتی اور بقا ء کی خا طر تندرست و تو انا دکھائی دیتے ہیں وطن پر ستی کا جنو ن انہیں دوسروں سے جدا رکھتا ہے بچے ، بو ڑھے اور جوان انہیں اپنا ہیرو تسلیم کرتے ہیں۔ ۔جنرل (ر) حمید گل کا سہا را ٹائمز کو دیا گیا تفصیلی انٹرویو انکی یا د کو تر و تازہ رکھنے کے لیے قا رئین کے پیش نظر ہے ۔ سوال:مو جو دہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلا ف جنگ میں کیا کھو یا کیا پا یا؟
جنر ل (ر) حمید گل : نا اہل اور غدار حکمرانو ں کی بد ولت ہم پر ائی جنگ لڑ رہے ہیں جس میں سب سے زیا دہ نقصا ن پاکستانی عوام نے اٹھا یا ہے جھو ٹی خدا ئی کا دعوے دار امریکہ محض اپنے مفا دات اور نا پاک عزائم کی خا طر پاکستانی کر پٹ حکمرانو ں کو استعمال کر کے ہما رے ملک کی معشیت اور دفا ع کو بے حد نقصا ن پہنچا رہا ہے بے شما ر شہا دتیں اور تبا ہی اس نام نہا د دہشتگردی کے خلا ف جنگ کا نتیجہ ہے ۔ سوال: 30 بر س سے جہا د افغا نستا ن سے وا بستہ ہیں طالبان کو کس نظر سے دیکھتے ہیں ؟ جنر ل (ر) حمید گل : طا لبان ایک آزاد سوچ کے مالک دلیر ، بہا در اور نڈر قوم ہیں انہیں امریکہ یا کوئی بھی بیر ونی طا قت اپنا غلام نہیں بنا سکتی ہے وہ جو بھی عہد لیتے ہیں اسے وفا کر نے کے لیے سر دھڑ کی با زی لگا دیتے ہیں پاکستانی قوم نااہل حکمرانو ں اور سیاستدانو ں کی وجہ سے غلا ما نہ سوچ میں جکڑ چکے ہیں ۔ طالبان اللہ کی حاکمیت کو تسلیم کرتے ہیں اور اسی کے قیا م کے لیے بر سر پیکا ر ہیں۔
سوال: روس کی تباہی نے دنیا میں طا قت کے عدم تو ازن کو جنم دیا ؟
جنر ل (ر) حمید گل : روس جنگ کے دوران پاکستان کو مجمو عی طو ر پر بے حد فا ئدہ ہوا جس کے ثمرات اب تک مثبت مو صو ل ہو رہے ہیں پاکستان نیو کلئیر پا ور بنا اور دنیا میں اس کی ایک جداگا نہ حیثیت کو تسلیم کیا جا نے لگا روس کی تبا ہی نے سپر طا قتو ں کو عند یہ دیا کہ وہ مسلمان قوم سے ٹکڑ لینے سے با ز رہیں ۔ سوال: مو جودہ وقت میں ہمیں افغا ن با رڈ ر سے خطرہ لا حق ہے یا بھا رت سے ؟
جنر ل (ر) حمید گل : بھا رت ہما را دنیا میں سب سے بد ترین دشمن ہے کبھی بھی دوست نہیں ہو سکتا ہے گذشتہ 66 بر سو ں سے بھا رت مسئلہ کشمیر پر با ت چیت کر نے سے گر یزاں ہے ایسے مکا ر ، بد کا ر اور عیا ر دشمن سے ہما ری سرحدوں کو خطرہ لا حق ہو سکتا ہے افغا ن مجا ہدین وہ ہیں جنہو ں نے ہمیں آزاد کشمیر کی آزادی میں مدد دی اور ہر مشکل وقت میں ہما را ساتھ دیا روس کو ٹکڑے ٹکڑے کر نے میں ہما رے ساتھ مکمل تعاون کیا آج مغربی آقا ئو ں کی خو شنودی حاصل کر نے کے لیے ہم نے اپنو ں کو ہی دشمن قرار دے دیا ہے ہما را پسندیدہ ترین ملک بھا رت نہیں ،افغا نستان ہونا چاہیے۔
سوال : لا پتہ افراد میں خفیہ اداروں کو ملوث کیا جا تا ہے کیا یہ حقیقت ہے ؟
جنر ل (ر) حمید گل : پا کستانی فو ج کی تا ریخ میں جنرل (ر) پر ویز مشرف جیسا غدار اور بد کردار انسان نہیں گزرا جس نے اپنی ہی قوم کے بیٹے اور بیٹیا ں دہشتگرد قرار دیکر امریکہ کو فروخت کر دیں ۔ عا فیہ صدیقی جس کی زندہ مثال ہے پر و یز مشرف کی وجہ سے گو انتا مو بے ، ابو غریب ، بگرام جیسی جیلیں مسلمانو ں سے بھر دی گئیں اور جہا ں پر انسانیت سوز ظلم و تشدد کا نشانہ افراد موت کے گھا ٹ اتار دیے گئے پرویز مشرف کو انہیں لا پتہ مظلوم افراد کی بد عا ئیںلگی ہیں جس کی وہ سزا تا دم مرگ بھگتے گا۔
سوال : امریکہ کے ساتھ ٹکر لینے کے لیے ہما رے پا س وسائل اور ٹیکنا لو جی موجود ہے ؟
جنر ل (ر) حمید گل : امریکہ سے ٹکڑ لینے کی کیا ضرورت ہے اسے ویسے ہی تبا ہ وبر با د کیا جاسکتا ہے لیکن اس وقت موجود ہ قیا دت میں کوئی دم خم نہیں ہے امریکہ کی تبا ہی کے لیے طا قت کی نہیں انتہا ئی فہم و فراست اور پختہ حکمت عملی کی ضرورت ہے 12 سال میں افغا ن جنگ میں طالبان مجاہدین نے امریکہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبو ر کردیا ہے نیت صاف ہو تو خدا ئی مدد بھی دشمن کے لیے کا فی ہے۔
سوال : پاکستان کو سب سے زیا دہ نقصا ن کن قوتو ں نے پہنچا یا ہے ؟
جنر ل (ر) حمید گل : پاکستان کو سب سے زیا دہ نقصا ن کر پٹ حکمرانو ں نے پہنچا یا ہے ہما رے آئین اور دین کے مطابق یہا ں اقتدار اعلیٰ اور حا کمیت اعلیٰ کا منبع امریکہ کی بجا ئے اللہ کو سمجھ لیا جا تا تو آج یہ تباہی و بر بادی دیکھنے کو نہ ملتی حکمرانو ں کے کالے کرتوتو ں اور غلط پالیسیسو ں نے ہمیں سب سے زیا دہ نقصا ن پہنچا یا ہے ۔ آج بھی اگر ہم اپنی اصل اور میثا ق مدینہ کے نظام کو اپنا لیں تو تر قی و خو شحالی ہما را مقدر بن جا ئے گی۔
سوال : حا لیہ پا ک طا لبان مذ اکرات کو کس نظر سے دیکھتے ہیں ؟
جنر ل (ر) حمید گل : مو جو دہ حکومت کا طالبان سے مذاکرات انتہا ئی خو ش آئند اقدا م ہے اس سے قیام امن کے ایک نئے سلسلے کا آغاز ہو گا ہم ان لو گو ں سے لڑ رہے ہیں جو انڈین کے خلا ف ہما رے ساتھ ہر محاذ میں کھڑے رہے اور ہما ری خا طر سپر طا قتو ں کو مسترد کردیا یہ مذا کرات پائیہ تکمیل تک پہنچ جا ئیںتو ملک کے دفا ع کے لیے بہت بہتر ہے ۔ بھا رت پاک طالبان مذاکرات کو سبو تا ژ کر نے کے لیے ہر حربہ استعما ل کرے گا لیکن ہمیں محتا ط رہتے ہو ئے ان مذاکرات کو کامیاب بنا نا ہو گا یہی ہما رے ملک اور قوم کے حق میں بہتر ہے۔
سوال: کیا طا لبان پاکستان کے ساتھ امن مذا کرات کے لیے مخلص ہیں ؟
جنر ل (ر) حمید گل : طا لبان کے 25 مضبو ط گروپ پاکستان سے مذاکرات کے لیے مکمل طو ر پر رضا مند ہیں لیکن صرف 5 گر وپ جو بھا رت ، اسرائیل اور امریکہ کے ایجنٹ ہیں وہ ان مذاکرات کی مخا لفت کر رہے ہیں تحریک طا لبان پاکستان کا سربراہ حکیم اللہ مسعود پاکستان کے ساتھ امن مذا کرات کی کا میا بی کا خوا ہش مند ہے۔
سوال : دہشتگردی کا مسئلہ طا لبان سے مذا کرات سے حل ہو سکتا ہے یا جنگ سے ؟
جنر ل (ر) حمید گل : افغا ن طا لبان دہشتگرد نہیں ہیں امریکہ جب انہیں اپنے مفا دات کے لیے استعمال کرتا رہا تو اس وقت یہ مجا ہدین تھے تو آج انہیں دہشتگرد کیو ں قرار دیتا ہے؟ امریکہ ہر ایک کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کرتا ہے اور جب اسکی غرض پو ری ہو جا ئے تو پھر اپنے ہی دوستو ں کو دشمن قرار دے دیتا ہے امریکہ کی منا فقا نہ پالیسی کا حصہ پاکستان کو کبھی نہیں بننا چا ہیے ہم یہ جنگ جیت نہیں سکتے ہیں لڑا ئی سے اسلیے پر امن مذا کرات ہی ملک و قوم کے دفا ع اور سلامتی کی علا مت ہے۔
سوال: سا نحہ چر چ اور جی سی او سوات میجر جنرل ثنا ء اللہ کی شہا دت میں کس کا ہا تھ ہے؟
جنر ل (ر) حمید گل : ان دونو ں واقعات میں مو لانا فضل اللہ کا ہا تھ ہے جو طا لبان کا با غی ہے اور اپنی قیا دت کے احکاما ت سے ہٹ کر اپنے ذاتی مفادات کی تکمیل کی خا طر کام کر رہا ہے ۔آج ہر معاملے کو افغان طا لبان پر تھو پنا درست با ت نہیں ہے۔
سوال : یو رپین میڈیا کے مطا بق ملا عمر کو آپ نے کوئٹہ سے فرار ہو نے میں مدد دی ؟
جنر ل (ر) حمید گل : ملا عمر کو پاکستان سے ہم نے نہیں بھگا یا ہا ں اس میں نصیر اللہ با بر اسوقت کے وزیر داخلہ کی معاونت ضرور شامل تھی۔
سوال: کیا امریکہ افغا نستا ن کو فتح کر نے میں کا میا ب ہو جا ئے گا ؟
جنر ل (ر) حمید گل : افغا ن مجا ہدین نے امریکہ سے قبل دو بڑ ی قوتو ں کو شکست فاش دی ہے یہ جنگ جیتنا امریکہ کے بس کی با ت نہیں افغا ن طا لبان بہت آزاد خیال اور جنگجو قوم ہیں وہ کبھی بھی امریکہ کی غلا می کو تسلیم نہیں کر یں گے چا ہے اس کی خا طر انہیں اپنی جا نیں قربان کیو ں نہ کرنی پڑی افغا نستا ن کے کسی ایک چپے پر بھی امریکی فو ج کو قا بض نہیں رہنے دیں گے 9/11 کے بعد طا لبان مجا ہدین کی پر یڈ میں بطو ر مہمان خصوصی میں خود شامل ہوا ان کے حو صلے آج بھی پہا ڑو ں سے بھی زیا دہ مضبو ط اور بلند ہیں آزاد خیال قو م کو کوئی بھی سپر پا ور اپنے زیر تسلط نہیں رکھ سکتی ہے۔
سوال: کیا طالبان جمہو ریت کے خلا ف ہیں ؟
جنر ل (ر) حمید گل : طا لبان جمہو ر کے خلا ف نہیں ہیں وہ تو صرف اللہ کی حکمرانی ما نتے ہیں ان کے ذہن آزاد ہیں سوچ آزاد ہے اور وہ حقیقی سپر طا قت صرف اللہ کی حاکمیت کو ہی تسلیم کرتے ہیں۔ جسے وہ حکمران تسلیم کرتے ہیں اگر وہ بھی را ہ راست سے بھٹک جا ئے تو اس سے بغا وت کا اعلان کر دیتے ہیں ان کے نز دیک شخصیت پر ستی کی کوئی حیثیت نہیں ان کی نظر میں وہی بہتر ہے جو اپنے اصل اور حقیقی عقا ئد
پر قائم ہے۔
سوال : طا لبان ہما رے ملک میں موجود جمہو ریت کی مخا لفت کیو ں کرتے ہیں ؟
جنر ل (ر) حمید گل : ہما رے ہا ں جمہو ریت کی بگڑی ہو ئی شکل موجود ہے اسلامی نظام کو ہم نے 66 برس سے پس پشت ڈال رکھا ہے حقیقی جمہو ریت ہما رے ہا ں موجود ہی نہیں لا تعداد سیاسی پا رٹیو ں نے جمہو ریت کا نقشہ بگا ڑ کر رکھ دیا ہے ہما رے ہا ں سیکو لر نظام کو زیا دہ پر مو ٹ کیا جا رہا ہے جو اللہ کی نافرمانی ہے اور کوئی بھی مسلمان ایسے نظام کو درست نہیں کہہ سکتا ہے۔
سوال: ہما رے ملک میں دہشتگردی پھیلا نے میں طالبان ملو ث ہیں یا کوئی اور قوت ؟
جنر ل (ر) حمید گل : طا لبان درست را ستے پر ہیں وہ مساجد اور عوامی حلقو ں کو کبھی نقصا ن نہیں پہنچا تے ہیں انہیں محض بدنام کیا جا رہا ہے ہما رے ملک کے اندر بد امنی ، دہشتگردی اور تخریب کا ری کا موجد ، امریکہ ، اسرائیل اور بھا رت ہے ۔ جس کی مثال بلیک وا ٹر سے وابستہ ریمنڈ ڈیوس تھا جسے امریکہ کو خوش کر نے کے لیے چھو ڑ دیا گیا ۔ بیرونی قوتیں اور انتہا پسند ہندو تنطیمیں ہما رے ملک میں دہشتگردی پھیلا نے میں ملوث ہیں لیکن الزام طا لبان پر تھو نپ دیا جا تا ہے جو غلط با ت ہے ہم غیرو ں کی وجہ سے اپنو ں کو دشمن بنا نے میں لگے ہو ئے ہیں۔
سوال: پاک طا لبان مذ اکرات کی ناکامی میں کون سے عنا صر ملوث ہیں ؟
جنر ل (ر) حمید گل : بکا ئو الیکٹر انک میڈیا ہر وہ کوشش کر رہا ہے جو ان مذاکرات کو ناکامی سے دوچار کر نے کے لیے کا ر گر ثا بت ہو ان مذا کرات کی کامیابی درحقیقت امریکہ اسرائیل اور بھا رت کی مو ت ہے اسلیے وہ سی آئی اے ، را اورمو ساد کے زریعہ سے ہر وہ حربہ استعمال کر رہے ہیں جس سے ان مذا کرات کے عمل کو روک دیا جا ئے دیکھنا یہ ہے کہ حکمران اپنے ملک و قوم کے ساتھ مخلص ہیں یا بیرونی وتو ں کا آلہ کا ر۔
سوال : طا لبان کو پاکستان کا دشمن کس نے بنایا؟
جنر ل (ر) حمید گل : حکمرانو ں کے غلط فیصلو ں کی وجہ سے طا لبان ہما رے دشمن بن گئے ہیں حا لانکہ وہ ہما رے بہترین دوست تھے گذ شتہ ٧ مہینے سپلا ئی لا ئن بند کی گئی تو ڈرون حملے بند ہو گئے لیکن دوبارہ سپلائی لا ئن بحال کر نے سے بیشمار قیمتی جا نو ں کا ضیا ع ہوا جن کو ہم مو ت کا تحفہ دینے میں معاون ثا بت ہو ئے ان سے اچھا ئی کی امید کیسے رکھی جا سکتی ہے۔
سوال: پاکستانی فوج کو طالبان مرتد کہتے ہیں کیا پھر بھی ان سے امن کی با ت ہو نی چا ہیے؟
جنر ل (ر) حمید گل : جنر (ر) پر ویز مشرف کے دور میں آرمی نے امریکہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا جس وجہ سے طا لبان افواج پاکستان کے خلا ف ہو ئے آج بھی اگر پالیسی تبدیل کرلی جا ئے تو بہتری کی فضا ء پیدا کی جا سکتی ہے۔
تحریر : ایس ایم عرفان طاہر