شو بز سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی میں جھگڑوں اور اختلافات کی خبریں زینت بنتی رہی ہیں ،کبھی میرا کا معاملہ عدالت پہنچ جاتا ہے تو کبھی وینا ملک کا لیکن آج عدالت میں گلوکارہ حمیرا ارشد پہنچ گئیں اور خلع کی در خواست دے دی۔
گلوکارہ حمیراارشدنے اپنے شوہر احمد بٹ کیخلاف الزامات کے انبار لگا دیئے اور خلع کیلئےسیشن کورٹ لاہور میں درخواست دائر کر دی۔
خلع کی درخواست دائر کرتے وقت گلوکارہ حمیرا ارشد کا کہنا تھا کہ احمد بٹ کےساتھ مزید گزارا نہیں کرنا چاہتی،اپنے بیٹے کی خاطراحمد بٹ کی زیادتیاں بر داشت کیںلیکن اب مزید برداشت نہیں کر سکتی ۔
انہوں نے خلع کے حصول کیلئے سیشن کو رٹ میںدرخواست دائر کر دی ہے جس میں انہوںنے عدالت سے خلع کی ڈگری جاری کرنےکاحکم دینے کی استدعا کی ہے۔