معروف صحافی اور اینکر حامد میر نے جنگ گروپ اور جیو گروپ کو خیرباد کہہ دیا ۔ انہوں نے جیو نیوز کے مشہور پروگرام کیپیٹل ٹاک کی سولہ برس تک میزبانی کی ۔ حامد میر گورمے بیکری والوں کے چینل جی این این سے بطور صدر منسلک ہو گئے ہیں۔
Dear @HamidMirPAK Sahab , you are greatly welcomed by all of us. We feel so great for having this opportunity to work with you. #ProudMomemt #GNN pic.twitter.com/uegTcjEMyw
— Najia Ashar (@najiaashar) August 10, 2018
ٹوئٹر پر کئی صحافیوں اور اینکرز نے حامد میر کے جی این این سے منسلک ہونے کی تصاویر اور خبر شیئر کی ہے۔ تاہم حامد میر کی طرف سے اس علیحدگی کی وجہ سامنے نہیں آئی. یاد رہے کہ جیو اور جنگ گروپ اس کافی عرصے سے فوج کے نشانے پر ہے