اسلام آباد (ویب ڈیسک) تجزیہ کار حامد میرنے کہاہے کہ کل پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس کے ٹی او آرز طے کرلئے جائیں گے ،آصف زرداری اور نواز شریف چاہتے ہیں کہ اے پی سی کا ایجنڈا عمران خان کی حکومت گرانا نہیں بلکہ عوامی مسائل کاحل ہو۔
جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میرنے کہا کہ ابھی تک اے پی سی کی تاریخ کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا ، اس کی وجہ یہ ہے کہ مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی یہ چاہتی ہیں کہ پہلے ایک ایجنڈا طے کرلیا جائے تاکہ اپوزیشن کا ایک اتحاد معرض وجود میں آجائے ، نوازشریف اور آصف زرداری کا مقصد یہ ہے کہ اپوزیشن کا ایجنڈا عمران خان کی حکومت کوگرانے کا نہ ہو بلکہ عوامی مسائل کے حل کا ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کل ٹی او آرزطے ہوجائیں گے جن کے تحت پہلے پارلیمنٹ میں موجود جماعتیں اکٹھی ہونگی اور اس کے بعد پارلیمنٹ کے باہر جماعتوں کوبھی ساتھ ملا کر ایک اور پی سی ہوسکتی ہے ۔