انٹرنیشنل فری پریس نے حامد میرکونڈرصحافت کے شعبے میں ایوارڈ کے لیے نامزدکردیا۔ایوار ڈ آج ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں دیا جائے گا۔
مختلف ایوارڈز کی کیٹیگری کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا۔ لچکدارصحافی ایوارڈز کی کیٹیگری میں حامد میرکے ساتھ کولمبیا کے تفتیشی صحافی اور یمن کے صحافی کا نام بھی شامل ہے۔
یہ ایوارڈز ان صحافیوں کو دیا جاتا ہے جو دھمکیوں اور دیگر خطرات کےباوجود خبرمنظر عام پر لانے کیلئے جرات مندانہ،ہمت اور غیر معمولی اقدام کرتے ہیں ۔