counter easy hit

چئیرمین نیب کے بعد جلد ایک ایسا سکینڈل سامنے آنے والا ہے جس کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا، حامد میر کی پیشگوئیوں میں کتنی صداقت ہے؟ تہلکہ خیز رپورٹ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار حامد میر کہتے ہیں کہ چئیرمین نیب کا سکینڈل تو ایک مرد اور ایک عورت کے ساتھ سکینڈل ہے۔ دعا کریں کہ وہ دن نہ آئے جب ایک مرد کا ایک مرد کے ساتھ سکینڈل سامنے آجائے ۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام

 

شعبہ صحافت کی کالی بھیڑیں!

 

کے دوران گفتگوکرتے ہوئے حامد میر کا کہناتھا کہ چئیرمین نیب کا سکینڈل تو ایک مرد اور ایک عورت کے ساتھ سکینڈل ہے۔ دعا کریں کہ وہ دن نہ آئے جب ایک مرد کا ایک مرد کے ساتھ سکینڈل سامنے آجائے اس کا بہت نقصان ہو گا۔ اس پر محمد مالک نے سوال کیا کہ کیانقصا ن ہو گا۔ جس پر حامد میر نے کہا کہ پارٹی کی سیاست کو نقصان ہو گا۔ اس پر محمد مالک نے مذاحیہ انداز میں پوچھا ” کیڑی پارٹی دی سیاست (کون سی پارٹی کی سیاست )” اس پر حامد میر ایک نامکمل جواب دیتے ہوئے ہنس پڑے اور ان کے ساتھ بیٹھے ہوئے سینئر صحافی کاشف عباسی بھی ہنسی نہ روک سکے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق صمصام بخاری نے کہا ہے کہ جو ملک دشمنی کرے گا اس کیخلاف کارروائی ہوگی، محسن داوڑ اور علی وزیر کیخلاف قانون حرکت میں آئے گا۔وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے بلاول اور مریم نواز کے بیان کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا بلاول سے سوال ایڈز کا ہوا مگر وہ جواب محسن داوڑ کا دے رہے تھے، لاڑکانہ میں ایڈز کے کیسز پاکستان کیلئے لمحہ فکریہ ہے مریم نواز نے ان کے حق میں ٹویٹ کیا جس نے پاک فوج پر حملہ کیا، پیپلزپارٹی اور ن لیگ اندر سے ایک ہے، یہ دونوں پارٹیاں اپنی کرپشن بچانا چاہتی ہے۔صمصام بخاری کا کہنا تھا سیاست کی ہر کسی کو اجازت ہے لیکن سیاست پاکستان کی دشمنی میں نہیں ہونی چاہیئے، فوج اور حکومت جدا نہیں، فوج حکومت کا ایک ادارہ ہے، ہمارا کام ہے شرپسندوں کو بے نقاب کرنا ہے جو رہتے یہی ہیں لیکن زبان دشمن کی بولتے ہیں۔ انہوں نے کہا بھارت کیساتھ مذاکرات کشمیر کے بغیر ممکن نہیں، بھارت اگر بات کرنا چاہتا ہے تو ہم تیار ہے۔

Hamid, Mir, once, predicted, that, there, are, more, scandals, after, NAB, chairman, of, same, sex, marriages, in,Pakistan

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website