اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئرصحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ مجھے ایک بھارتی صحافی نے کال کی اور کہا کہ ابھی نندن کو کسی دباؤ کے تحت رہا کیا جا رہا ہے؟ جس پر میں نے قہقہہ لگایا اور کہا کہ اگر مودی اتنا ہی طاقتورہے کلبھوشن یادیو کو رہا کروا کر دکھائے تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا کرنے کا اعلان کیا ،جو اب سے کچھ دیر بعد ہی ابھی نندن کو واہگہ بارڈر پر بی ایس ایف حکام کے حوالے کر دیا جائے گا ، ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں معروف صحافی حامد میر نے کہا کہ مجھے ایک بھارتی صحافی نے کال کی اور دریافت کیا کہ کیا آپ کو لگتا ہے کہ ابھی نندن کو کسی دباؤ کے تحت رہا کیا جا رہا ہے؟ جس پر میں نے قہقہہ لگایا اور کہا کہ اگر مودی اتنا ہی طاقتور ہے تو اس سے کہیں کہ گزشتہ 3 سالوں سے پاکستان کی قید میں موجود بھارتی بحریہ کے افسر کلبھوشن یادیو کو رہا کروا کر دکھائے۔ وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کی زیر حراست بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔اب جہاں پاکستان نے بھارتی قیدی کو رہا کرنے کا حکم دے کر مہذب ملک ہونے کا تاثر دیا وہیں دوسری جانب بھارت وزیراعظم عمران خان کے اس اعلان کو اپنی فتح قرار دے کرہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا۔سوشل میڈیا صارفین نے پاکستان کے اس جذبہ خیر سگالی کے تحت کیے گئے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور اس پر پراپیگنڈہ کرنے پر بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کہ پاکستان نے مہذب ملک ہونے کا ثبوت دیا ۔ پہلے بھارتی پائلٹ کے ساتھ پاکستان میں حسن سلوک کیا گیا اور اب پاکستان نے بغیر کسی شرط کے بھارتی پائلٹ کورہا کردیا ہے