counter easy hit

پی ٹی آئی کے وزراء عدلیہ کے خلاف یہ کام کھلم کھلا کر رہے ہیں۔۔۔۔ حامد میر کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تجزیہ کار حامد میر نے تحریک انصاف کے وزراء کے عدلیہ کے خلاف ایک کھلم کھلا تحریک چلا رکھی ہے تو کیا اس پر چیف جسٹس کا فرض نہیں تھا کہ شائستگی کے ساتھ اس کا جواب دیں؟ جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے

آج کا سب سے بڑا انکشاف۔۔۔!!! آئی ایس آئی کے سابق ڈی جی ’ ظہیر الاسلام ‘ نے پاکستان کی کس خاتون سیاستدان سے5 سالوں سے خفیہ شادی کر رکھی ہے؟ تصاویر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی

حامد میر نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ عمران خان جب حکومت میں آئے تو یہ تاثر تھا کہ تمام ادارے ان کے ساتھ ہیں اور ہوائیں ان کے حق میں چل رہی تھیں لیکن عمران خان نے پہلے میڈیا کے ساتھ محاذ آرائی شروع کی ، پھری عدلیہ کے ساتھ محاذ آرائی شروع کردی اور پھر اپنے آپ کے ساتھ ہی محاذ آرائی شروع کردی۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے عمران خان کو حقیقت کا آئینہ دکھایا ہے کہ آپ اس عدلیہ پر طعنہ زنی کررہے ہیں جس نے ایک وزیر اعظم کو سزا دی دووزرائے اعظم کو نااہل کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے وزراء نے عدلیہ کے خلاف ایک کھلم کھلا تحریک چلا رکھی ہے تو کیا اس پر چیف جسٹس کا فرض نہیں تھا کہ شائستگی کے ساتھ اس کاجواب دیں جوچیف جسٹس نے دے دیا ہے؟ چیف جسٹس کا بیان بالکل ٹھیک ہے اور چیئر مین نیب کا ہواﺅں کارخ بدلنے والابیان درست نہیں ہے ۔ یاد رہے کہ وزیراعظم نے حکومتی ترجمانوں کو چیف جسٹس کے بیان پر تبصرے سے روک دیا، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حکومت نے نوازشریف کوڈاکٹرزکی رپورٹس کی بنیاد پرجانےکی اجازت دی، نواز شریف کی صحت پراب بھی کوئی سیاست نہیں کریں گے، لوگ خودنواز شریف کی لندن میں سرگرمیاں دیکھ رہےہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے حکومتی ترجمانوں کو چیف جسٹس کے بیان پر تبصرے سے روک دیا۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نےنوازشریف کو ڈاکٹرز کی رپورٹس کی بنیاد پرجانےکی اجازت دی۔ حکومت نےنوازشریف کوانسانی ہمدردی کےتحت باہر بھیجنےکی اجازت دی۔ نواز شریف کی صحت پراب بھی کوئی سیاست نہیں کریں گے۔ لوگ خودنواز شریف کی لندن میں سرگرمیاں دیکھ رہےہیں۔ وزیراعظم نے تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔ تحریک انصاف کےسارے اکاونٹس کی آڈٹ رپورٹس موجود ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ معیشت ٹھیک ہورہی ہے اس لیےاپوزیشن پریشان ہے۔ اپوزیشن اپنی سیاست زندہ رکھنےکے لئےحکومت کےخلاف بیانیہ بنا رہی ہے۔ اپوزیشن کومعلوم ہےمعیشت ٹھیک ہوگئی توان کی سیاسی دکانیں بند ہوجائیں گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بدھ کے روز چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جاری ایک بیان میں کہا تھا کہ وزیراعظم طعنہ نہ دیں، کسی کو باہر جانے کی اجازت انہوں نے خود دی، ہمارے سامنے صرف قانون طاقتور ہے کوئی انسان نہیں ، اب عدلیہ آزاد ہے ، ہم نے دوزرائے اعظم کو سزا دی اور ایک کو نا اہل کیا ، ایک سابق آرمی چیف کا جلد فیصلہ آنے والا ہے ،ججز اپنے کام کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں ۔ملک بھر میں 3100 ججز نے گذشتہ سال 36 لاکھ مقدمات کے فیصلے کیے، جن لاکھوں افراد کو عدلیہ نے ریلیف دیا انہیں بھی دیکھیں، 36 لاکھ مقدمات میں سے صرف تین چار ہی طاقتور لوگوں کے ہوں گے،ججوں پر اعتراض کرنے والے تھوڑی احتیاط کریں، وزیراعظم چیف ایگزیکٹو ہیں اور ہمارے منتخب نمائندے ہیں، وزیراعظم کو اس طرح کے بیانات دینے سے خیال کرنا چاہیے۔

Hamid mir, revaled, the, truth, Government, allegations, on, judiciary,

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website