ریاض ( نمائندہ خصوصی ) تحریک لبیک اسلام ریاض سعودی عرب کے صدر حامد ناصر قادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزوہ بدر قیامت تک کے لیے غلبہ اسلام کی اذان ہے اسلام دین امن ہے اور جہاد قیام امن کا ذریعہ ہے میدان بدر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قیادت میں صحابہ کرام نے وفاشعاری اور جان نثاری کی جو تاریخ رقم کی اس کی مثال نہیں ملتی غزوہ بدر کا یہ پیغام ہے کہ جو قوم اپنے نظریے پر جان نچھاور کرنے کے لیے تیار ہو جائے ان کے نظریے کو دبایا نہیں جا سکتا صحابہ اکرم رضی اللہ تعالی عنہ کی اپنے آقا دو جہاں صلی اللہ علیہ وسلم کی خاطر قربانیوں کو آج بھی میدان بدر کا ذرہ ذرہ سلام کر رہا ہے باطل کے چہرے پر آج بھی غزوہ بدر کی ضرب کے نشان نظر آتے ہیں جہاد اسلام کا طرہ امتیاز اور نظام عدل و انصاف کی دلیل ہے منظم جہاد سے منہ موڑنے کی وجہ سے آج امت مسلمہ کو پریشانیوں کا سامنا ہے جہاد کو دہشت گردی سے جوڑنا اسلام کے خلاف ایک گہری سازش ہے عصر حاضر میں اسلام دشمنی قوتوں نے خود ساختہ مجاہدین سے دہشت گردی کروا کے اسے اسلام کے کھاتے میں ڈالنے کی کوشش کی ہے حامد ناصر قادری نے مزید کہا کہ
جنگ بدر سے ہمیں یہ بھی سبق ملتا ہے کہ اگر خلوص و للہیت کے ساتھ کلمہ حق بلند کرنے کیلئے میدان میں نکلا جائے تو ہرحال میں ﷲ تبارک و تعالیٰ کی تائید و نصرت ہمارے شامل حال ہوتی ہے۔ کیونکہ
آج بھی ہو جو ابراہیم کا سا ایمان پیدا
آگ کر سکتی ہے ۔۔۔۔۔ اندازِ گلستان پیدا
دُعا ہے کہ ﷲ تعالیٰ ہمیں ہر میدان میں کامیابی و کامرانی عطا فرمائے۔ آمین بجاہ سید الانبیاءو المرسلین.