ہیملٹن ……….آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری 3ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے آخری اور اہم میچ میں مہمان کینگروز ٹیم نے ٹاس جیت کر کیوی ٹیم کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
میچ آج سیڈون پارک، ہیملٹن میں کھیلا جارہا ہے ۔میچ میں آسٹریلین ٹیم بغیر کوئی تبدیلی کے میدان میں اٌترے گی، جبکہ میزبان نیوزی لینڈ ٹیم میں ٹرینٹ بولٹ اور مچل سینٹنر کے ان فٹ ہونے کے باعث ڈوگ بریسول اور اش سودھی کو کھلایا گیا ہے۔ٹاس کے موقع پر کیوی کپتان برینڈن مکولم کا کہنا تھا کہ وہ اگر ٹاس جیت جاتے تو وہ بھی پہلے مہمان کینگروز ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دیتے، تاہم کینگروز کپتان اسٹیون اسمتھ کا ٹاس جیتنے کے بعد کہنا تھا کہ گرائونڈ چھوٹا ہے اور انھیں پورا بھروسا ہے کہ ان کی ٹیم ہدف کا تعاقب کرسکتی ہے۔واضح رہے کہ 3میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔آج کے فیصلہ کن میچ کے بعد 12 فروری سے 2میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلی جائے گی، جہاں پہلا ٹیسٹ ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔