counter easy hit

حماد صدیقی کے کہنے پر سندھ محبت ریلی پر فائرنگ کی: عامر عرف سر پھٹا

Amir

Amir

کراچی (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پولیس کے تفتیشی افسر غلام علی مروت کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق ملزم عامر عرف سرپٹھا نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے کراچی تنظیمی کمیٹی کے اس وقت کے انچارج حماد صدیقی کے کہنے پر لیاری سے نکلنے والی سندھ محبت ریلی پر فائرنگ کی. فائرنگ کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق جبکہ 22 زخمی ہوئے تھے.

ملزم نے بیرئیر لگانے پر جھگڑے کے دوران جمعہ خان بلوچ کو قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا. ملزم کا کہنا ہے کہ وہ کیماڑی میں مزدوری کرتا تھا تاہم پارٹی نے اسے محکمہ صحت میں ملازمت دلائی۔