counter easy hit

حمزہ علی عباسی کا دھرنے میں شرکت کے لیے کیرئیرتک قربان کرنے کا اعلان

Hamza Ali Abbasi announced the offer to participate in a sit-kyryyrtk

Hamza Ali Abbasi announced the offer to participate in a sit-kyryyrtk

کراچی: پاکستان کے صف اول کے اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ  2 نومبرکے دھرنے میں ضرور شرکت کروں گا چاہے میرا کیریئر ہی کیوں نہ ختم ہوجائے۔

پاکستان تحریک انصاف کے 2 نومبر کو دھرنے کے اعلان نے ملکی سیاست میں ہلچل مچارکھی ہے جس سے شوبز کی شخصیات بھی  متاثر نظر آرہی ہے جب کہ گلوکار اور فنکار بھی حکومت مخالف دھرنے میں شرکت کے لیے بیتاب ہیں لیکن اب اداکار حمزہ علی عباسی نے کیرئیرختم ہونے کے باوجود دھرنے میں شرکت کا اعلان کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور فیس بک پر اپنی پوسٹ میں اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا تھاکہ  میں سیاست دان نہیں ہوں اور نہ ہی مجھے الیکشن میں تحریک انصاف کے ٹکٹ کی ضرورتہے لیکن میں پاکستانی کی حیثیت سے 2 نومبر کے دھرنے میں شرکت کروں گا چاہے مجھے اسکے لیے  اپنا کیرئیر اور مداحوں کو قربان ہی کیوں  نہ کرنا پڑےواضح رہے کہ اداکار حمزہ علی عباسی  متعدد ڈراموں اور فلموں میں کام کرچکے ہیں جس میں ’’میرے درد کو زباں ملے‘‘،’’پیارے افضل‘‘ اور’’منمائل‘‘شامل ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website