لاہور (نیوز ڈیسک ) معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز ایک دوسری کی طرف دیکھتے ہی نہیں۔حمزہ شہباز نے یہ بھی کہا کہ آج میں مریم نواز کی وجہ سے جیل میں ہوں۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ حمزہ شہباز نے اپنے قریبی دو دوستوں سے کہا کہ مریم نواز کی وجہ سے وہ جیل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جب حمزہ شہباز کی آخری تاریخ تھی ہائیکورٹ میں تو مریم نواز نے دو فون کر کے پوچھا کہ حمزہ شہباز گرفتار ہو جائے گا یا گرفتاری سے بچ جائے گا۔یعنی کے مریم نواز چاہتی ہیں کہ حمزہ شہباز جیل میں ہی رہے۔دوسری طرف ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک کے بعد ایک مشکل شریف فیملی کے لیے سامنے آ رہی ہے۔مریم نواز آزاد ہیں تو نواز شریف جیل میں ہیں اور اگر شہباز شریف آزاد ہیں تو ان کے لخت جگر حمزہ شہباز جیل میں ہیں۔دیکھنے کو دونوں بھائیوں میں سے ایک فرد جیل میں ہے اوریوں حساب برابر۔جہاں تک نواز شریف کی بات ہے تو انہیں سز اہو چکی اور ان کی اپیلیں چل رہی ہیں مگر حمزہ شہباز پر کیسز کا بوجھ آئے روز بڑھتا جا رہا ہے کیونکہ نیب نے کمر کس کر اس کے خلاف ثبوت اکٹھے کرنے شروع کر دیے ہیں۔ ابھی نیب نے حمزہ شہباز کے خلاف عدالت میں منی لانڈرنگ اور آمدنی میں زائد اضافے کے ہوشربا ریکارڈ پیش کیے ہیں۔نیب نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریفکےخلاف آمدن سے اثاثہ جات کیس میں مزید اہم شواہد حاصل کر لیے۔بنک اکاﺅنٹس اور ایف بی آر کا 11 سالہ ریکارڈ حاصل کرلیا گیا، جس میں تضاد سامنے آیا ہے۔ حمزہ شہباز نے 2006 میں 33 لاکھ آمدن ظاہرکی جبکہ بینکوں میں 12 لاکھ روپے موجود تھے۔خیال رہے منی لانڈرنگ اورآمدن سے زائد اثاثوں پر شریف فیملی کےخلاف مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہے ، الزامات کے مطابق شریف فیملی کے انیس سو ننانوے میں اثاثہ جات پانچ کروڑچھتیس لاکھ تھے،اب ان کی دولت سواتین ارب کیسے ہوگئی؟