اسلام آباد: وزیر اطاعلات فواد چودھری نے کہاہے کہ حمزہ شہباز روز ہم کو کہتے ہیں کہ ہم سے معالات طے کر لیں۔ ڈی جی نیب حمزہ شہباز شریف کو معالات طے کرنے کا کیوں کہیں گے؟ نجی ٹی وی کے نیوز پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ حمزہ شہباز روز ہم کو کہتے ہیں کہ ہم سے معالات طے کر لیں۔ ڈی جی نیب حمزہ شہباز شریف کو معالات طے کرنے کا کیوں کہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب میں چار گھر ڈکلیئرڈ کئے ہیں لیکن ان گھروں کیلئے پیسہ کہاں سے آیا ۔ یہ نہیں بتایا ۔ انہوں نے کہا کہ شریف فیملی پرمقدمات ہم نے نہیں شروع کئے ،حمزہ سلمان اور نصرت کے ڈکلیئرڈ اثاثوں میں نوے فیصد پیسہ باہر سے آیا ۔