counter easy hit

میں پنجاب اسمبلی سپیکر چوہدری پرویز الٰہی کا بہت شکر گزار ہوں جنہوں نے تایا ابو کی بیرون ملک روانہ ہونے میں ۔۔۔۔ حمزہ شہباز نےبڑے رازوں سے پردہ اٹھا دیا

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز نے کہا کہ جس بہترانسانی رویے اور ہمدردی کا اظہار سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے نوازشریف کے معاملہ پر کیا میں اس پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں،یہاں بیماری ثابت کرنے کیلئے مرنا پڑتا ہے،سیاست چلتی رہتی ہے انسانیت کو زندہ رہنا چاہیے،اتنی تلخی نہ پیدا کی جائےکہ آنےوالی نسلیں

آج کا سب سے بڑا انکشاف۔۔۔!!! آئی ایس آئی کے سابق ڈی جی ’ ظہیر الاسلام ‘ نے پاکستان کی کس خاتون سیاستدان سے5 سالوں سے خفیہ شادی کر رکھی ہے؟ تصاویر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی

 

اس کےتلےدب کررہ جائیں۔پنجاب اسمبلی میں اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ دنیا ّگے بڑھ رہی ہے اور ہم ابھی تک ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لئے مقابلہ کر رہے ہیں،کسی کانقصان ہونےپرہم ایسا رویہ اختیارکرتےہیں جیسےہوا ہی کچھ نہیں،یہ اللہ تعالیٰ کے فیصلے ہیں جو لوگوں کوعزت سےنواز تاہےاورمقدر صرف دعا سے ہی تبدیل ہوتے سکتے ہیں،ہمارے ہاں انسانیت ناپید ہو رہی ہے،ہمیں نبی اکرمﷺ کی تعلیمات کو اختیار کرنا چاہیے۔اُنہوں نے کہا کہ یہاں اپنی بیماری کو ثابت کرنے کے لئے مرنا پڑتا ہے جس کی زندہ مثال بیگم کلثوم نواز ہیں،اُن کی بیماری کا مذاق اڑایا گیا اور بالآخر وہ انتقال کرگئیں تو تب لوگوں کو یقین آیا کہ وہ بیمار تھیں،عمران خان جب الیکشن مہم کے دوران گر گئے تھے تو میاں نواز شریف تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ان کی تیمار داری کے لئے پہنچے اور دو روز کے لئے اپنی تمام سیاسی سرگرمیاں بھی معطل کریں لیکن میاں نواز شریف کی تشخیص کے لئے ایک بورڈ بنایا جاتا ہے جس پر آوازیں کسی جاتی رہیں۔انہوں نے کہا کہ میں انسانیت کےناطے سے یہ کہتا ہوں سیاست چلتی رہے گی لیکن انسانیت کو زندہ رہنا چاہیے،ہم انسانیت کواپنے رویوں کے ذریعےسےدفن کررہےہیں ، کسی کی بیماری پر اتنی سیاست نہ کریں کہ انسانیت ہی دفن ہو کر رہ جائے،اسی میں دنیا آخرت کا بھلا ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ وزیر اعظم کی تقریر کے بعدچیئرمین نیب نے تقریر کی اور پھر محترم چیف جسٹس تقریر کررہے تھے ، اللہ تعالیٰ خیر فرمائے ۔جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ وزیر اعظم کی تقریر کے بعد چیئر مین نیب نے تقریر کی اور پھر محترم چیف جسٹس تقریر کررہے تھے ، اللہ تعالیٰ خیر فرمائے ۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے کہاہے کہ ہمیں وسائل کی کمی ہے یہاں پر عمران خان آجاتے ہیں جنہوں نے نیب ، عدلیہ اوردیگر اداروں کو وسائل دینے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کاش نیب کو بھی ماڈل عدالتوں کادرجہ دے دیتے اور کاش یہ حکم بھی دے دیتے کہ تمام وزرا ء، ارکان اسمبلی اور سینیٹر ز کے بچے سرکار ی سکولوں میں پڑھیں گے ، سرکاری ہسپتالوں سے علاج کروائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نواز شریف کے باہر جانے کے حوالے سے ٹھیک کہہ رہے ہیں لیکن وزیر اعظم عمران خان کی یہ بات بھی ٹھیک ہے کہ یہاں امیر کے لئے الگ قانون ہے اور غریب کے لئے الگ قانون ہے ۔

Hamza Shehbaz, thanked, the, speaker, Punjab, Assembly, Ch Pervez Elahi, to, play, roll, to, sent, nawaz shareif, out, of, country

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website