وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ سرحد پار سے بلاجواز گولہ باری ناقابل برداشت ہے، لگتا ہے کہ ہمسایہ ملک کسی اور کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے۔
اسلام آباد: (یس اُردو) شہر اقتدار سے جاری بیان میں وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان بارڈر مینجمنٹ اور سرحد کے دونوں طرف سے دراندازی روکنے کیلئے مخلصانہ کوششیں کر رہا ہے مگر پاکستان کی کوششوں کو سرحد پار سے سبوتاژ کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرحد پر بلاجواز اور بے معنی گولہ باری سے میجر جواد سمیت سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت ناقابل برداشت ہے۔ چودھری نثار نے کہا کہ افغانستان کو اب فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کا ساتھ دینا چاہتا ہے یا پھر کسی اور کا کھیل کھیلنا چاہتا ہے