counter easy hit

پھانسی ‘آسکر ایو ار ڈ ‘خواتین

Hanging Oscar Women

Hanging Oscar Women

تحریر: نسیم الحق زاہدی
صحابی رسول ۖحضرت خالد بن ولید آپ کے جسم مبارک کا کوئی حصہ ایسا نہ تھا جہاں پر تلوار کے زخم نہ ہوں آپ کی شدید خواہش یہی تھی کہ آپ شہید ہوتے شہادت صرف مسلمانوں کے لئے فرض اور مخصو ص نہیں بلکہ اللہ تعالی قرآن پاک سورہ العمران اور سورہ بقرہ میں ارشاد فرماتے ہیں کہ پہلی قوموں میں انبیاء اکرام اور ان کی اتباع کرنے والوں کو قتل (شہید کر دیا جاتا تھا ) شہید کے لفظی معنی گواہی دینے والا اور شہادت جس نے گواہی دے دی اللہ کی راہ میں قربان ہو گیا یہ سلسلہ روز اول سے چلا آرہا ہے اور روز آخرت تک چلے گا۔

جب بھی کوئی حق کی گواہی دے گا اسے شہید کر دیا جائے گا شہادت قسمت والوں کو نصیب ہوتی ہے اور اللہ تعالی اپنی راہ میں قربان ہو نے والوں کو خود منتخب کر تے ہیں کیو نکہ اللہ کے ہاں سب سے افضل رتبہ شہداء کا ہے تبھی تو خالق کا ئنات ارشاد فر ما تے ہیں ”جو میری راہ میں قتل کر دیئے گئے شہید ہو گئے ان کو مردہ مت کہو وہ زندہ ہیں ان کو رز ق دیا جاتا ہے مگر تم شعور نہیں رکھتے ”مسلمان کی تو منزل مقصود ہی شہادت ہے جہاد مسلمانوں پر فرض کر دیا گیا ہے مسلمان ہمیشہ شہادت کا طلبگار رہتا ہے مگر یہ سعادت قسمت والوں کو نصیب ہوتی ہے غازی علم شہید کے ان الفاظ نے اقبال کی آنکھیں نم کر دی تھیں ”آپ مجھ سے میری شہا دت چھین رہے ہیں ” شہداء پر رویا واویلا نہیں کیا جاتا بلکہ فخر کیا جاتا ہے۔

لیکن ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم چاہتے ہیں ہم وینٹلیٹر پر ہوں ناک، منہ میں نالیاں لگی ہوئی ہوں مصنوعی سانس دیئے جا رہے ہوں ہا تھ پائوں کی veins میں ڈرپس لگی ہوں ڈاکٹرز سانس نکلنے کا انتظا کر رہے ہوں عزیز رشتے دار روح کے جلد اور آسانی سے نکلنے کے لئے سو رہ یسین کی تلاوت کر رہے ہوں اور لو گ یہ کہہ رہے ہوں کہ بڑا ظالم تھا ظلم کرتا تھا نا انصافیاں کرتا تھا بد بخت کی کئی دنوں سے جان اٹکی ہوئی ہے ہم ایسی موت مرنا پسند کرتے ہیں شہادتوں کی لذتوں کا پوچھنا ہے تو اُن شہدا ء سے جا کر پو چھئے جو ملک و قوم کی آبرو ناموس رسالت حرمت رسول ۖ پر قربان ہو گئے افسوس ہوتا ہے چند اہل قلم و دانشور کی دانائیوں پر جو ایک مسلمان شہید کے ساتھ ایک کافر کا موازنہ کرتے ہیں تاریخ ایسے شہدا ء کی قربانیوں ے بھری پڑی ہے جنہوں نے خود مانگ کر شہادتیں لیں ممتاز قادری کو سزائے موت ہونی چاہیے تھی۔

کیونکہ اس کا جرم بڑا تھا بیشک اس نے گستاخ رسول ۖ کو قتل کیا تھا مگر ان احباب سے اختلاف کرتا ہوں جو کہتے ہیں کہ ممتاز قادری کو سزائے موت کا حکم کیوں اور کس قانون کے تحت سنایا گیا غازی علم الدین شہید کو برطانوی قانون کے تحت سزائے موت دی گئی تھی اور آج موجودہ پاکستان کا قانون بھی بر طانوی ترمیم شدہ قانون ہے قانون میں یہ شق موجود ہے کہ اگر کسی شخص کی سخت سزا کی وجہ سے ملک میں بدامنی کا اندیشہ ہو تو اس کی سزا معاف کی بھی کی جا سکتی ہے تبدیل بھی کی جا سکتی ہے یہ احتجاج اور عاشق رسول ۖ کو پھانسی کیوں دی گئی یہ سوالات اس وقت اٹھائے جا سکتے ہیں جس وقت ریاست میں ابو بکر ، عمر قوانین کا نفاذ ہو امر یکی C.I.Aایجنٹ ریمنڈڈیوس کو با عز ت طور پر امر یکہ واپس بھیجنا ہماری مجبور ی تھی دکھ تو اس بات کا ہے کہ آپ نے عاشق رسولۖ کو سز ا دے دی مگر جمہوری ملک ہو نے کے نا طے آزاد ی اظہا ر رائے کا حق تو ہو نا چا ہیے تھے اس پر بھی پا بند یاں لگا دی گئیں میں عا شق رسول ۖ ممتا ز قادری کی شہا دت کے حوالے سے مذہبی جما عتوں کے مو قف کی تائید کر تاہوں کہ وطن عز یز پاکستان اس وقت پہلے ہی سخت مشکلا ت سے دو چار ہے اور بیر ونی قوتیں اسے عدم استحکام سے دو چار کر نے کی منعظم سازشیں کر رہی ہیں۔

ان حالات میں حکومت کی طر ف سے ممتا ز قادر ی کو پھا نسی دے کر ملک میں ایک نیا مسئلہ کھڑا کر دیا گیا مگر ایک شکوہ ہے مد بر یں علما ء کر ام سے کہ جن کو چاہیے تھا مذہبی اور ذاتی اختلافات کو بھلا کر عاشق رسول ۖ کے جنا زے میں شر یک ہو نا ہو تے مگر یہ با تیں کسی کو کون سمجھائے ادھر وزیر اطلا عت پرویز رشید کے کر اچی بیان نے حالات کو مز ید بگاڑا ہے اوپر سے پیمرا کی طر ف سے ہر قسم کی Coverageپر پابند ی یہ دکھ کی باتیں ہیں ممتا ز قادری کو کس جرم میں سز ائے مو ت دی گئی وجواہات کیا تھیں یہ اکثر اہل قلم اپنے کالموں میں ذکر چکے ہیں میں ممتا ز قادری کو سلام اور مبا ر ک با د پیش کر تا ہوں جنہوں نے نامو س رسالت پر اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے سوئے ہو ئے مسلمانوںکو ایک بار پھر سے بیدار کر دیا حکو مت نے عاشق رسول ۖ کو تو سزا دے دی ہے مگر گستاخان رسول ۖ کے گلوں میں پھند ے کب ڈالے جائیں گے ؟ شر مین عبید چنائے کو آسکر ایوارڈ کا ملنا پور امیڈ یا اور ارباب اختیار خو شی سے پھلے نہیں سما رہے ہم نے تو سنا تھا کہ غداروں کو تو تختہ دار پر لٹکا دیا جاتاہے۔

مگر یہاں تو پھولوں کے ہار اور میٹھائیاں تقسیم ہوتی ہیں بد نام ِ زمانہ فحشہ ووینا ملک نے جس طرح برہنہ ہو کر ہا تھ میں ہینڈ گر ینڈ پکڑ کر با زوں پر I.S.Iلکھوا کر ملک کی محافظ ایجنسی کو دہشتگر د قر ار دیا تھا مگر بڑے دل والے پاکستانیوں نے نا صرف اسے معاف کیا بلکہ اس کی شادی پر ایک قوالی لگا کر مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخیاں کیں آج شر مین عبید چنائے نے پاکستان کو دہشتگر د ملک ثابت کر کے یہو دی صلیبی آقائوں کی خوشنودی حاصل کر لی اور آسکر ایوارڈ جیت لیا وجوہات کی تفصیل ٭پاکستان کے شہر وں میں بچے کس طرح بھرتی ہورہے ہیں بیرون ملک دہشتگر د کا ررائیوں کے لئے ٭ ایک دہشتگر د حملہ پاکستان سے باہر ہوا ممبئی میں 160 افر اد مار ے گئے ٭یہ کہا نی ہے پاکستان کی طالبان نسل کی ٭پاکستان غیر ملکیوں کے لئے انتہائی خطرناک جگہ ہے غیر ملکی سفیروں کو اغواء کر رہے ہیں غیر ملکیوں کو قتل کر رہے ہیں ٭ انگلینڈ میں ہو نے والی دہشتگر دی پاکستان میں پلان کی جاتی ہے لندن کے دو بمباروں کو یہاں تر بیت دی گئی ٭ بر طانیہ میں ہو نے والی کئی دہشتگردی کاررائیاں ان پہاڑوں سے شروع ہوئیں بحیثیت ایک پاکستانی ہونے کے کیا شرمین عبید کو آسکر ایوارڈ ملنا چاہیے تھا؟۔

شرمین سے کوئی یہ پو چھے کہ پاکستان اگر غیر ملکیوں کے لئے انتہائی خطرناک جگہ ہے اور آپ کے C.I.Aایجنٹ ریمنڈڈیوس نے جس طرح سر عام انا ر کلی میں دو نہتے شہر یوں کو مار ڈالا پاکستان نے تو اسے کچھ نہیں کہا بلکہ بحفاظت امریکہ واپس بھیجا آپ شمائلہ کنول جس کے شو ہر کو ریمنڈ ڈیوس نے ما را اور اس غمز دہ نے خود کشی کر لی آپ اس پر کوئی فلم کیوں نہیں بناتی؟ آپ عافیہ بہن اور آسیہ اندرابی بہن پر ہو نے والے مظالم پر آواز کیوں نہیں اُٹھاتے کشمیر میں طالبہ علم شائستہ بیٹی جس کو ہند ئو ظالم نے زیا دتی کر نے کے بعد گولی ما ر کر شہید کر ڈالا اس کی آواز کیوں نہیں بنتی ؟ آپ اس وقت کہاں تھی جب ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی تباہی کے بعد پور ی دنیا میں مسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا گیا جبکہ اس کا رروائی میں کسی مسلمان کا کوئی ہا تھ نہیں تھا یہ با ت واضح بھی ہوچکی ہے آپ ہند ئو ستا ن جہاں سیکولر ازم کے نام پر گائے کے ذبح کر نے پر مسلمانوں کو ذبح کیا جا رہا ہے کشمیر میں ر وزانہ کئی مسلمانوں کو ما ر دیا جاتا ہے بر ما میں مسلمانوں پر جو مظالم کئے جارہے ہیں ان کا تو سو چ کر بھی روح کانپ جاتی ہے مگر آج آپ سمیت دنیا بھر کی تمام انسانی حقوق کی علمبر دار خاموش ہیں کیوں ؟۔ کیونکہ یہ سب کچھ آپ کے مہر بانوں کے حکم پر ہوتا ہے۔

میں یہ بات پورے وثوق کے ساتھ تحریر کر رہا ہوں کہ پاکستان میں بلکہ دنیا بھر کے مسلمان ممالک میں دہشتگر دی کے جتنے بھی سانحات رو نما ہو رہے ہیں ان سب کے پیچھے بھارت ، امریکہ ، اسرائیل و دیگر طاغوتی طاقتیں ملو ث ہیں جو پاکستان کو اور مسلمانوں کو مٹانا چاہتے ہیں عورتوں کی آزاد ی ہو نی چاہیے بقول صنف نازک یہاں عورتوں پر ظلم ستم کئے جاتے ہیں یہ مردوں کا معاشرہ ہیں میں مانتا ہوں کہ چند لو گ خواتین پر تشدد کر تے ہیں لو نڈ یوں کی طرح سلوک کر تے ہیں مگر ان سب باتوں کے با وجو د عورت کو جو مقام اسلام نے دیا ہے وہ کسی اور مذہب میں نہیں عورت کی حفاظت کا مقا م گھر ہے اسلئے توا للہ تعالیٰ ارشاد فرما تے ہیں اور گھر وں میں ٹھہر ئی رہو زمانہ جہالیت کی طرح بنائو سنگھار مت کر و میں خواتین کی آزاد ی کا مخالف اور تشدد کا حامی نہیں ہوں مگر میرا مسئلہ یہ ہے کہ اللہ اور اُسکے رسول ۖ کے احکامات کے اندر رد و بدل نہ کر و آپ کے بل حقوق نسواں کی منظوری کے بعد گھر آباد نہیں ہو نگے بلکہ اب صرف طلا قیں ہوا کر یں گی خد ارا اسلامی ریاست کے اندر اسلامی قوانین کا مذاق مت اُڑائیں ورنہ جب جب کوئی گستاخی کر ے گا تب تب با غی پید اہونگے اور شہا دتوں کا سلسلہ یو نہی چلتا رہے گا اور ہمارے اور تمہارے درمیان جنازے فیصلہ کرینگے کہ کون حق پر تھا ؟؟؟؟۔

Naseem-ul-Haq-Zahidi

Naseem-ul-Haq-Zahidi

تحریر: نسیم الحق زاہدی