نئی دہلی….بھارتی وزیر اعظم نریندر مود ی نے افغان صدر اشرف غنی کو چار ماہ قبل ہی سالگرہ کی مبارک باد دے ڈالی۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارت کے سوشل وزیراعظم نریندر مودی کی سیلفیوں اور ٹویٹس نے انھیں روایتی میڈیا کے رحم و کرم پر ہونے کی بجائے انھیں فالو کرنے پر لگا رکھا ہے۔نریندر مودی نے بارہ بجتے ہی افغان صدر اشرف غنی کو سالگرہ کی مبارکباد دے ڈالی۔ انہوں نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ٹویٹ میں کہا ہیپی برتھ ڈے اشرف غنی، آپ کی لمبی عمر، بہترین صحت اور آنے والے زندگی کے خوش وخرم سفر کے لیے دعا گو۔مگر یہاں نیوز بریک کرنے کے شوقین سے غلطی سرزد ہوئی۔ شاید انھوں نے گوگل کیا اور اس پر آنے والے پہلے سرچ رزلٹ پر ٹویٹ داغ دی۔اشرف غنی نے شکریہ کے ساتھ تصحیح کی کہ ان کی سالگرہ تو 19 مئی کو ہوتی ہے۔انھوں نے جواباً ٹویٹ کی گو کہ میری سالگرہ 19 مئی کو ہوتی لیکن میں پھر بھی آپ کے ان مہربان الفاظ کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔بی بی سی لکھتا ہے کہ شکر کریں وزیراعظم نواز شریف کی سالگرہ والے دن کی طرح طیارہ کابل کی جانب نہیں موڑ دیا تاکہ صبح کا ناشتہ وہاں کر سکیں۔