نامور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے جہاز میں بیٹھے مسافر کی بغیر اجازت تصویر لینے پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا مقصد کسی کو ہراساں کرنا نہیں تھا۔
کراچی: اداکارہ ہانیہ عامرنے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کی جانیوالی تنقید کے بارے میں وضاحت دیتے ہوئے کہا سب سے پہلے تو میں ان تمام لوگوں سے معافی مانگنا چاہتی ہوں جنہیں ویڈیو دیکھ کر تکلیف پہنچی، میرا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا۔ جب میں نے اس ویڈیو کو دوبارہ دیکھا تو مجھے بھی بہت تکلیف ہوئی اور عجیب لگا کیونکہ یہ سب کچھ بہت غلط طریقے سے سامنے آیا۔ انہوں نے کہا میں نے ویڈیو پر صارفین کے ردعمل دیکھے، کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ میں نے جہاز میں بیٹھے شخص کو ہراساں کرنے کیلئے اپنی شہرت کا استعمال کیا لیکن میں نے کبھی خود کو ایک سٹار نہیں سمجھا۔ اداکارہ و فیشن ڈیزائنر ہانیہ عامر نے اپنی حرکت کی وضاحت کرتے ہوئے کہا میرا مقصد جہاز میں بیٹھے شخص کو ہراساں کرنا نہیں تھا تاہم میں اپنے عمل کیلئے معافی مانگتی ہوں۔