پاکستان تحریک انصاف کے رہنماشفقت محمود نے کہا ہے کہ یہ قیامت کی نشانی ہے کہ حنیف عباسی جیسے لوگوں نے تحریک انصاف کی فنڈنگ کے بارے میں مقدمہ کیا ہے۔
Hanif abbasi case of party funding is a sign of the Resurrection, Shafqat Mahmood
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ پاناما کا فیصلہ جیسے جیسے قریب آرہا ہے ان کی بوکھلاہٹ بڑھ رہی ہے، ایسے لوگ باتیں کر رہے ہیں جن کا اپنا ماضی داغدار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ سے متعلق واضح پالیسی ہے ،صرف پاکستانی اوریجن کے حامل افراد ہی فارن فنڈنگ کرسکتے ہیں۔ شفقت محمود کا کہنا تھا کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ قومی سلامتی کی خلاف ورزی کہاں ہوئی؟ معاملہ حل کیسے ہوا؟ اس معاملے میں پوری قوم مدعی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ سامنے آنی چاہئے۔