راولپنڈی: ایفی ڈرین کیس میں قید مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی بھی جیل میں بیمار پڑگئے جہاں انہیں پولن الرجی کے باعث سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایفی ڈرین کیس میں قید مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کے گلے میں ٹانسلز کے باعث تکلیف ہے اور پولن الرجی کی وجہ سے انہیں سانس لینے میں بھی دشواری ہے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی ایفی ڈرین کیس میں اڈیالہ جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔