پیرس(نمائندہ خسوصی)حکومت خود ہی جمہوریت کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے کیونکہ تحریک انصاف اور اپوزیشن نے تو پانامالیکس کے احتساب کیلئے ہر قانونی طریقہ کار استعمال کیا ہے ، ان خیالات کا اظہار خواجہ حنیف رٹوی نائب صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت شریف خاند ان کو بچانے کیلئے ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے