مکہ مکرمہ : مسجد الحرام کی انتظامیہ نے زائرین و معتمرین کے لئے قرآن پاک کے 10 لاکھ نسخے رکھ دیئے ہیں۔
مسجد الحرام کی انتظامیہ کے ترجمان احمد بن محمد المنصوری کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے رمضان المبارک کے دوران لاکھوں زائرین کے مسجد کے اندر اور باہر بیک وقت اور بلارکاوٹ آنے جانے کے لئے مسجد کے تمام 160 دروازے کھول دیے ہیں۔
بالائی منزلوں پرجانے کے لیے درجن بھربرقی زینے فعال کردیے ہیں، بزرگ اورمعذور افراد کی سہولت کےلئے 10 ہزار وہیل چیئرز مہیا کردی ہیں، تلاوت کے لیے قرآن کریم کے 10 لاکھ نسخے مہیا کردیے ہیں، اردو اور انگریزی سمیت 7 زبانوں میں خطبہ جمعہ کا ترجمہ ایف ایم ریڈیو کے ذریعے نشر کرنے کے انتظامات مکمل ہیں۔
17 ہزار قالین جراثیم کش دوائوں سے صاف کرکے بچھا دیے گئے ہیں جبکہ بیرونی صحن میں شدید گرمی کے اثرات کم کرنے کے لیے نصب کے جانے والے 250اسپرے فین خودکارنظام کے تحت چلادیے ہیں۔