ہڑپہ کسانوں کا استحصال کرنے والابیوپاری امین دادڑہ کوارڈینیٹر اور دیگر عملہ سے ساز باز ہو کرکسانوں کے شناختی کارڈز پر باردانہ کے حصول کے لئے اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ درخواستیں جمع کروا رہا تھا کہ سنٹر پر موجود پولیس ملازمین نے پکڑ لیا ۔۔۔
ہڑپہ ۔بیوپاری اور پولیس ملازمین گتھم گتھا ہوگئے اس دوران پولیس چوکی ہڑپہ کے دیگر ملازمین اور سکیورٹی برانچ اور سپیشل برانچ کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے جن کی موجودگی میں بیوپاری اور اس کے ساتھیوں سے درجن سے زائد شناختی کارڈ اور درخواستیں بھی برآمد ہوئیں
ہڑپہ پولیس چوکی ہڑپہ نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے پابند سلاساں کردیا
ہڑپہ بیوپاری اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد دیگر بیوپاری اور مقامی سیاسی لیڈر سرگرم ہوگئے
ہڑپہ پولیس ملازمین سے دست وگریباں اور ان سے بد تمیزی کرنے والا اور کسانوں کا استحصال کرنے اور قانون کی دھجیاں اڑانےوالا بیوپاری اپنے اثرو رسوخ کے باعث چند گھنٹوں کے بعد چھوڑ دیا گیا
ہڑپہ ملزمان کے چھوڑے جانے کی اطلاع ملتے ہی کسانوں اور عوامی وسماجی حلقوں نے سخت مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے دن دیہاڑے کسانوں کا معاشی قتل کرنے والے کا اپنے اثرورسوخ سے چھوٹ جانا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے جس پر از سر نو غور کرنے کی ضرورت ہے تاکہ جرائم پیشہ لوگ قانون کی گرفت سے بچ نہ پائیں ۔۔
ہڑپہ۔عوامی وسماجی حلقوں نے کمشنروڈپٹی کمشنر ساہیوال آرپی او ڈی پی او ساہیوال اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان سے مطالبہ کیا ہے ان ملزمان اور ان کو باعزت بری کرنے اور کروانے والے افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے