لاہور(ویب ڈیسک)ٹک ٹاک گرل نے سینیٹر روبینہ خالد کو چیلنج کردیا۔۔۔حریم شاہ کہتی ہیں میڈیم میں ایک بار پھر ٹوئٹر ٹرینڈ نگ میں ہوں۔۔کچھ روز قبل سینیٹر روبینہ خالد نے کہا تھا کہ حریم شاہ کا ٹویٹر پر ٹرینڈ کرنا افسوناک ہے۔دو روز قبل سینیٹر روبینہ خالد کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی آئی ٹی کا اجلاس ہوا۔
جس میں ٹک ٹاک گرلز حریم شاہ اور صندل خٹک کا ذکر بھی ہوا تھا۔چیئرپرسن کمیٹی روبینہ خالد نے کہا تھا کہ ٹوئٹر میں ٹاپ ٹرینڈ حریم شاہ ہے۔ جبکہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ 2 لڑکیاں وزراء کے ساتھ تصاویر بنا کر بڑھا چڑھا کر پیش کرتی ہیں، ان کے فعل کو سائبر کرائم تصور کیا جائے۔رحمان ملک نے کہا ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے قوانین کو مزید سخت کیا جائے، اجازت کے بغیر تصویر سوشل میڈیا پر لگانے کی پابندی ہونے چاہیے، بار بار شکایت کے باوجود سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس کیوں نہیں بند کئے جارہے، فیس بک و ٹوئٹر حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے۔
واضح رہے کہ حریم شاہ کی تحریک انصاف کے وزراء اور سیاستدانوں کیساتھ تصاویر ، ویڈیوز اور لیکڈ کال وائرل ہورہی ہیں جس سے یہ تاثر دینے کی کوشش ہورہی ہے کہ تحریک انصاف کے سیاستدانوں کے حریم شاہ کیساتھ تعلقات ہیں۔ دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین اور کچھ سیاستدان یہ سوال اٹھار رہے ہیں کہ دونوں ٹک ٹاک سٹارز پرائیویسی کے قانون کی خلاف ورزی کررہی ہیں اور انکے خلاف کاروائی کیوں نہیں کی جارہی؟
جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مر کزی نائب صدر مر یم نواز کو بطور بیٹی اپنے والد نوازشر یف سے ملنے اور ان کی مکمل عیادت کی اجازت پر قراردادیں پنجاب اسمبلی میں جمع۔تفصیلات کے مطابق قراردادیں پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی ثانیہ عاشق اور آغا علی حیدر نے پنجاب اسمبلی میں جمع کروائیں ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کو اپنے والد کی عیادت کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے، مریم نواز نے اپنے عمل سے ہمیشہ ملکی قانون اور آئین کی پاسداری کی ہے، مریم نواز نے ہر قسم کی عدالتی سزا کا سامنا کیا ہے۔قراردادوں میں حکومت سےمطالبہ کیا گیا ہے کہ قانونی اور انسانی تقاضے پورے کرتے ہوئے مریم نواز کو اپنے والد سے ملنے کی اجازت دی جائے۔