اسلام آباد (ویب ڈیسک) ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے حال ہی میں منظر عام پر آنے والی دفتر خارجہ میں بنائی گئی متنازع ویڈیو سے متعلق قوم سے معافی مانگ لی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے وضاحتی ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعظم کیکرسی پر بیٹھنے سے میرے پاکستانیوں کے دل کو ٹھیس پہنچی ہے تو میں معذرت خواں ہوں پر میرا مقصد صرف ٹک ٹاک کیلئے ویڈیو بنانا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بہت بڑی فین ہیں اور وہ ان کے زیادہ پسندیدہ سیاستدان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے دفتر کے ایک اعلی سرکاری اہلکار سے اجازت لی تھی اسی لیئے کسی نے مجھے وزارت کے اندر داخل ہونے اور ویڈیو بنانے سے منع نہیں کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میرا جیسے ہی وہاں سے گزر ہوا تو ان سے ملنے کا شوق رکھتے ہوئے ان کے دفتر چلی گئی تاہم بدقسمتی سے میری ان سے ملاقات نہ ہو سکی۔ ان کا کہنا تھا کہ دفتر خارجہ کی انتظار گاہ پر میں نے کچھ تصویریں اور ویڈیوز بنا کر شیئر کر دیں جس کو ہر ایک نے اپنے نئے نئے انداز میں بیان کرنا شروع کر دیا، بہر حال ایسا کچھ نہیں جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ مجھے وہاں کون لے کر گیا، ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ یاد رہے کچھ روز قبل نجی ٹی وی نیوز کے مارننگ شو “صبح سے اگے” میں میزبان شفا یوسفزئی سےسوشل میڈیا پر اپنی وائرل ہوئی ویڈیو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وزارت خارجہ گئی تو وہاں شناخت کی گئی لیکن موبائل فون اندر لے کر جانے سے کسی نے نہیں روکا۔ انہوں نے بتایا کہ آفس میں معمول کے مطابق کام ہو رہے تھے۔ سب لوگ اپنا اپنا کام کر رہے تھے، مجھ سے کسی قسم کے سوالات نہیں کیے گئے۔ ٹک ٹاک اسٹار کے مطابق آفس میں ہی موجود ایک شخص سے انہوں نے اپنی ویڈیو اور تصاویر بنانے کا کہا تھا لیکن وہ اس شحص کو جانتی نہیں تھیں۔ حریم شاہ نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی کرسی پر بیٹھنا میری غلطی تھی، میں نہیں جانتی تھی کہ وہ ان کی کرسی ہے۔
میں نے دفتر کے ایک اعلی سرکاری اہلکار سے اجازت لی تھی اسی لیئے کسی نے مجھے وزارت کے اندر داخل ہونے اور ویڈیو بنانے سے منع نہیں کیا
اگر وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھنے سے میرے پاکستانیوں کے دل کو ٹھیس پہنچی ہے تو میں معذرت خواں ہوں پر میرا مقصد صرف ٹک ٹاک کیلئے ویڈیو بنانا تھا pic.twitter.com/BbX2wMwn3z
— Hareem Shah (@HareemSha12) October 25, 2019