counter easy hit

میں نے اپنے والد کا دل دکھایا جسکی سزا مجھے مل گئی۔۔۔!!! حریم شاہ کے والد ضرار حسین نے اپنے خاندان کی عزت کی خاطر بڑا قدم اُٹھا لیا

لاہور( نیوز ڈیسک) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے والد ضرار حسین شاہ کا دکھ بھرا ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔اپنے پیغام میں ضرار حسین شاہ اپنی بیٹی حریم شاہ کی سرگرمیوں کو اپنے کسی گناہ کی سزا قرار دیتے ہیں۔

خان کو بدنام کرنے چلی تھی۔۔۔ بھولا ریکارڈ نے حریم شاہ کی بیڈ روم کی تصویر شیئر کر کے عبرت کا نشان بنا دیا

 

ان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ غریبوں کے ساتھ اچھے طریقے سے پیش آیا،زندگی میں تمام اچھے کام کیے۔ایک بار والد کو ناراض کیا تھا شاید اسی کی سزا مل رہی ہے۔

میرے پاس الفاظ نہیں ہے اپنا درد بیان کرنے کے لیے۔جن بھی لوگوں کو اور میرے رشتے داروں کو تکلیف پہنچی ہے،مجھے اس سے شدید صدمہ ہے اور میرے پاس معذرت کرنے کے لیے الفاظ بھی نہیں ہے۔ بحثیت مسلمان ہمارا عقیدہ ہے کہ اللہ جسے چاہے عزت دیتا ہے او جسے چاہے ذلت دیتا ہے،انہوں نے کہا کہ زندگی خود بھی گناہوں کی سزا دیتی ہے،میں نے اپنی زندگی میں کسی کا دل نہیں دکھائے.

حریم شاہ کے والد ضرار حسین نے دکھی پیغام جاری کر دیا۔ اپنی بیٹی متلعق افسوسناک انکشافات

Publiée par Hamid Mir Fans sur Jeudi 2 janvier 2020

 

بس ایک بار مجھ سے میرے والد صاحب ناراض ہو گئے تھے لیکن میں نے ان کو راضی کر لیا تھا لیکن اب لگتا ہے کہ مجھے ان کی بدعا لگ گئی ہے۔

میں نے بہت اذیتیں بھی اٹھائیں،مجھے اپنی ذات کی کوئی پرواہ نہیں۔ لیکن ہمارے بزرگوں اور علاقے کے لوگوں کو جو تکلیف پہنچی اس پر میں بہت رنجیدہ ہوں میں کوشش کروں گا کہ ان کے دلوں کو نرم کر سکوں۔

ضرار شاہ نے مزید کہا کہ ہمارے ملکی وقار کو جو نقصان پہنچایا جا رہا ہے اس پر میں بہت فکر مند ہوں۔ضرار شاہ کا کہنا ہے کہ شاید میرے کسی ایک گناہ کی وجہ سے میری پوری قوم کو شرمندہ ہونا پڑا جس وجہ سے میں اللہ سے معافی مانگتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی بیٹی کو مکمل اسلامی تعلیم دلوائی اس نے بہت اچھے نمبر بھی لیے،ایک باپ جو بھی کر سکتا ہے میں نے کیا۔لیکن اس کا صلہ مجھے بہت برے طریقے سے دیا گیا۔

ضرار حسین نے لوگوں سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دعا کریں حریم شاہ دوبارہ سے فضہ شاہ بن جائے۔ان کی وجہ سے جن کی عزت خراب ہوئی ان سے بھی معذرت خواہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرے بچے راتوں کو سو نہیں سکتے،لیکن انسان ہیں سب کچھ برداشت کر رہے ہیں،آپ لوگ دعا کریں کہ اللہ ہمارے خاندان کی عزت رکھ لے ۔

To Down load Video
Click on Facebook or Twitter Icon in start
then click on Video and choose save as video

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website