ملتان سے تعلق رکھنے والے مذہبی رہنما اور مفتی عبدالقوی کی ایک متنازعہ وڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک خاتون مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارتے دکھائے دے رہی ہے اور تھپڑ کھانے کے بعد مفتی عبدالقوی کو حیران ہوتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔اس دو سکینڈ دورانیہ پر مبنی وڈیو کے وائرل ہوتے ہی لوگوں نے اس کو ڈائونلوڈ کرنا شروع کردیا ہے اور یہ ملک بھر میں پھیل گئی ہے۔اس حوالے سے جب مفتی عبدالقوی سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ وہ ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کے لئے کراچی کے ہوٹل میں موجود تھے کہ حریم شاہ کی موجودگی میں عائشہ نامی لڑکی اچانک ان کے کمرے میں گھس آئی اور تھپڑ رسید کر دیا۔ اس حرکت پر وہ قانونی کارروائی بھی کر رہے ہیں.
https://www.instagram.com/tv/CKOFisQBU8e/?utm_source=ig_web_button_share_sheet
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کا اعتراف کر لیا.سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاستا ہے کہ خاتون مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مار رہی ہیں اور وہ بس اچانک ہڑ بڑا اٹھتے ہیں. خاتون کے حوالے سے چہ مگوئیوں کا سلسلہ جاری تھا تاہم اب حریم شاہ نے خود ہی اعتراف کرلیا ہے.حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی تصدیق کی.میں نے ہی تھپڑ مارا ہے اور کیوں مارا ہے اس کا جواب جلد سب کو مل جائے گا،