لاہور (ویب ڈیسک )ٹک ٹاک پر شہرت پانے والی سٹارز حریم شاہ اور صندل خٹک نے اس وقت ملک میں ہنگامہ برپا کر رکھاہے اور آئے دن کوئی نہ کوئی نئی چیز دیکھنے کو مل رہی ہے جبکہ شیخ رشید کے معاملے کے بعد بھولا ریکارڈ نے بھی میدان میں اینٹری ماری اور حریم کے ساتھ ویڈیو کال کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ویڈیو لیک کرنے کا اعلان کیا ۔
یہاں امر یہ قابل ذکر ہے کہ کچھ دن قبل حریم شاہ کے نام سے بنے ٹویٹر اکاﺅنٹ سے دھمکی دی گئی کہ پی ٹی آئی کے سپورٹرز گالیاں دینا اور تنقید بند کریں نہیں تو اگلی ویڈیو ” خان صاحب “ کی ہو گی تاہم کچھ دیر کے بعد حریم نے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے تردید کی اور کہا کہ میں نے ایسا کوئی پیغام جاری نہیں کیا ہے لیکن اب ٹویٹر پر ” صندل خٹک“ کے نام سے بنے اکاﺅنٹ نے نیا شوشہ چھوڑ دیاہے اور سوشل میڈیا پر ایک مرتبہ پھر سے تہلکہ برپا ہو گیاہے ۔سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک سٹارز کے نام سے کئی اکاﺅنٹ چل رہے ہیں تاہم ان میں سے اصل کونسے ہیں اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہو سکی ہے ۔ صندل خٹک کے نام سے بنے اکاﺅنٹ سے ایک دھمکی آمیز پیغام جاری کیا گیاہے جس میں کہا گیا کہ ” میرے ان باکس میں بڑی بڑی شخصیات کی طرف سے دھمکی آمیز میسجز آ رہے ہیں ، میں ان شخصیات کو بتانا چاہتی ہوں کہ دھمکیوں کے سلسلے کو بند نہ کیا گیا تو اس بار جو قسط ریلیز ہو گی وہ بہت ہی بھیانک ہو گی اور یہ بھی ضروری نہیں ہے کہ ہر قسط میں مرد ہی ایکسپوز ہوں ۔‘‘یاد رہے کہ کچھ دن قبل بھولا ریکارڈ نے مبینہ طور پر حریم شاہ کی ویڈیو لیک کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس کے بعد ہی گزشتہ روز ان کا پیغام آیا کہ حریم شاہ انہیں منہ بند رکھنے کیلئے آفرز کر رہی ہیں ۔صندل خٹک کے نام سے بنے اکاونٹ سے ٹویٹ پر صارفین نے اپنے اپنی رائے کا اظہار بھی شروع کر دیاہے اور وہ ویڈیو ریلیز کرنے کیلئے ’بھڑکا ‘ رہے ہیں۔اتھر بٹ کا کہنا تھا کہ’’ آپ میں اتنی ہمت نہیں اور ہے تو ساری ویڈیوز ریلیز کر کے دکھاو ہم پھر مانیں گے کہ آپ بہادر ہو ، لیکن لگتا نہیں کہ آپ میں ہمت ہے۔‘‘فیصل نامی صارف نے اسے سازش قرار دیتے ہوئے معاملے کو رانا ثناء اللہ سے جوڑ دیا اور کہا کہ:شفیق نامی صارف نے سوال کیا کہ ’’کیا آپ بھی دھمکیاں دینے والوں کو صرف دھمکیاں دے رہی ہیں یا پھر کچھ حقیقت بھی ہے۔‘‘منا نامی ٹویٹر صارف نے حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’ تنُ کے رکھو محترمہ‘‘۔عائشہ نامی صارف نے کہا کہ ’ سستی شہرت حاصل کرنے کا ایک مختصر راستہ عزت دار لوگوں کو بدنام یا جگہ کی توہین کرنا ہوتا ہے۔‘ایک صارف نے تو ایسی بات کہہ دی کہ یقینا پڑھ کر آپ کو بھی ہنسی ضرور آئے گی، اس نے ان کا موبائل ہی ٹوٹ جانے کی دعائیں شروع کر دیں۔