شیخوپورہ(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مرزا ہارون الرشید بیگ نے کہا ہے کہ پاناماپیپرز بارے پیپلزپارٹی کاموقف تبدیل ہوا نہ ہوگا۔احتساب کاراستہ روکنا خدانخواستہ ریاست کاوجودخطرے میں ڈالناہے ۔میاں نوازشریف آپریشن کے بعد ہسپتال سے اپنے فلیٹ پرجاتے وقت ہشاش بشاش تھے ان کاچہرہ کسی مریض کا سا چہرہ نہیں تھا۔میاں نوازشریف کے نام نہادآپریشن کی اندرونی کہانی عنقریب منظرعام پرضرورآئے گی ۔دنیا کی کوئی طاقت سچائی کوآشکارہونے سے نہیں روک سکتی ، اپنے ایک بیان میں مرزا ہارون الرشید بیگ نے کہا کہ میاں نوازشریف کا لندن میں آپریشن ہوگیا مگراسلام آباد میں ان کادوسراآپریشن ا بھی ہوناباقی ہے جوپاکستانیوں کوبیوقوف سمجھتا ہے اس سے بڑا نادان کوئی نہیں ہوسکتا ،انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی شعبدہ بازیاں اورشوبازیاں انہیں احتساب کے کٹہرے میں ضرورلے جائیں گی ،تخت لاہورکی حکمران اشرافیہ مزدوروں ،کسانوں اورعام پاکستانیوں کاپیسہ ہضم نہیں کرسکتی ۔انہوں نے کہا کہ عوام کے حقوق کی بازیابی کیلئے ذوالفقارعلی بھٹو شہید اوربینظیر بھٹو شہید کے جیالے راہ میں آنیوالی ہر چٹان کوریزہ ریزہ کردیں گے، حکمران ہمارے مزدوروں ، کسانوں اور عوام کاحق غصب کرنے کاناپاک خیال اپنے دل سے نکال دیں