ہالی وڈ پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹین کی جانب سے ہراساں کی جانے والی خواتین کی فہرست میں آسکر ایوارڈ یافتہ سلمیٰ ہائیک بھی شامل ہوگئی ہے۔آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ سلماہائیک نے ہراساں کرنے کے انکشافا ت امریکی اخبار کے ایک مضمون میں کیے ہیں، 2002 میں فلم فریڈا میں سرمایہ لگانے کے بعد ہاروی وائن اسٹین نے سلمیٰ سے بلیک میلنگ کا آغاز کیا تھا۔سلمیٰ ہائیک کے مطابق ہاروی وائن طرح طرح کی جنسی خواہشات کی بھرمارکر تا تھا ،انکار پر ہاروی کا غصہ بڑھتا رہتا تھا حتیٰ کہ ہاروی وائن نے ایک بارمجھے قتل کی دھمکی بھی دی تھی ۔وائن اسٹین کی آخری شرط فلم میں بیہودہ مناظر کی عکس بندی تھی جس کی شوٹنگ سے پہلے سلمیٰ کی طبیعت بگڑ گئی، اداکارہ نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں مرد و خواتین سے یکساں برتاؤ کیے جانے تک ایسے لوگ شکار کرتے رہیں گے۔سلمیٰ کے علاوہ نامور فنکاروں سمیت 100سے زائد خواتین امریکی پروڈیوسر وائن اسٹین پر جنسی استحصال کا الزام عائد کرچکی ہیں