ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)سانحہ لاہور کے بعد ننکانہ صاحب میں جشن بہاراں کے سلسلہ میں لگائی جانیوالی پھولوں کی نمائش موخر کردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ لاہور کے بعد ننکانہ صاحب میں جشن بہاراں کے سلسلہ میں ڈی سی او پارک میں لگائی جانیوالی تین روزہ 29,30,31مارچ کو پھولوں کی نمائش سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر اور سانحہ لاہور کی وجہ سے موخر کردی گئی سپرٹنڈنٹ ڈی سی او نثار بھٹی نے صحافیوں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پھولوں کی نمائش کی تیاری مکمل کر لی گئی تھی اور مقامی نرسری والے نے مختلف محکموں سے آڈر لیکر کافی تعداد میں پھول اور پودے بھی خرید لیے تھے اب پھولوں کی نمائش کی نئی تاریخ کا اعلان چند دن بعد کیا جائے