counter easy hit

حسن علی نے ایسی بات کہہ دی کہ معاملہ مشکوک نظر آنے لگا

Hasan Ali said that the matter seemed suspicious

لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستانی کرکٹر حسن علی کی شادی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہے اور حسن علی نے بھی اپنی شادی خاندان کی مرضی سے مشروط کردی ہے ۔اب اس حوالے سے فہیم اشرف اور حسن علی کے درمیان مزیدار گفتگو سامنے آئی ہے ۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حسن علی کا کہنا تھا کہ معاملات طے ہونے کے بعد جلد ہی اعلان کروں گا۔ اس ٹویٹ کے جواب میں فہیم اشرف نے پنجابی میں کمنٹ کیا جس کا اردو ترجمہ ہے کہ ’ہمارا ویزہ؟‘۔ اس کے جواب میں پاکستانی کرکٹر نے لکھا ’پہلا دعا کر کے ہوجائے‘۔ خیال رہے کہ پاکستانی تیز گیند باز حسن علی سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ 20 اگست کو دبئی میں ایک بھارتی لڑکی سے نکاح کرنے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس تقریب میں شرکت کے لیے کسی کرکٹر کو دعوت نہیں دی گئی اور صرف اہل خانہ ہی شریک ہوں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website