وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز آج تیسری بار جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے لیے جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے۔وزیراعظم کےمعاون خصوصی آصف کرمانی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
Hasan Nawaz third proceeding in front of JIT
جوڈیشل اکیڈمی کے باہر پہنچ کر انہوں نے کارکنوں کو ہاتھ ہلایا اور پھر وہ اندر چلے گئے۔ اس موقع پر جوڈیشل اکیڈمی کے باہر لیگی کارکنوں کی تعداد آج کم ہے۔ حسن نواز جے آئی ٹی کے سامنے پہلی بار 2 جون اور دوسری بار 8 جون کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ جے آئی ٹی نے آج سہ پہر تین بجے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو بھی طلب کررکھا ہے ۔ وزیراعظم کے بڑے صاحبزادے حسین نواز کل جے آئی ٹیم کے سامنے چھٹی بارپیش ہونگے۔ جے آئی ٹی نے وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو بھی 5جولائی کو طلب کررکھا ہے۔