counter easy hit

حسن نثار نے تبدیلی والوں کو شاندار مشورے سے نواز دیا

Hasan Nisar bestowed upon the converters with excellent advice

کراچی (ویب ڈیسک) سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں انگلینڈ سے ایک ویڈیو ریلیز ہوگی جس کا ماسٹر مائنڈ اسحاق ڈار ہوگا،صرف اسحاق ڈار کا گھر ہجویری ہاؤس ہی نہیں ملک میں بہت کچھ ٹیک اوور ہونے والا ہے، وزیراعظم کا دورئہ امریکا کامیاب تھا یا ناکام اس کا فیصلہ آنے والے دنوں میں ہوگا، وزیرداخلہ اعجاز شاہ کے بیان 28کروڑ دیں ورنہ جاتی امراء کی دیوار گرادیں گے پر حسن نثار نے کہا کہ اعجاز شاہ کودیوار گرانے کیلئے انہیں آخری تاریخ دیدینی چاہئے، یہ اتنی خوفناک دیوار ہے جسے گرانے پر بھی کروڑوں خرچ ہوں گے وہ بھی شریف خاندان سے لیے جائیں۔ پروگرام ”میرے مطابق“ میں میزبان شجعیہ نیازی سے گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ اسحاق ڈار کے گھر کا نام ہجویری ہے اور پیشہ ہیرا پھیری ہے، یہ غریب آدمی کے کپڑے اتار کر مزاروں پر چادریں چڑھاتے ہیں، ہجویری ہاؤس تو کچھ بھی نہیں ملک میں بہت کچھ ٹیک اوور ہونے والا ہے۔ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے مولانا فضل الرحمن کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مولانا صاحب! جمہوریت پر خودکش حملہ کرنے کی بجائے حجرے کا رخ کریں۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مولانا فضل الرحمن کے خطاب پر ردعمل میں ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہاکہ مولانا فضل الرحمان کی زبان، کلام اور اقدام سیاسی جماعت والے نہیں ، سیاست آئین کی حدود میں کریں فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ سڑکوں پر فساد اور انتشار پھیلانے کی بجائے ، تبلیغ برائے اصلاح کا فریضہ سرانجام دیں، مولانا صاحب کا ایک ہی مطالبہ ہے ’’سانوں وی کھڈاو نہیں تے کھیڈ مکاؤ، مولانا صاحب! کرسی کی بے تابی میں جمہوریت سے نہ کھیلیں، انتخابات میں اپنی شکست فاش اور سیاسی محرومی کا بدلہ جمہوری نظام سے نہ لیں، جمہوریت کو پٹڑی سے اتارنے کی سازش کی بجائے ان اسباب پر غور کریں جن کی وجہ سے آپ الیکشن ہارے، اکتوبر میں اسلام آباد کا رخ کرنے والے اکتوبر 99 میں کہاں تھے؟ آپ الیکشن کے لیے بیتاب اس لئے ہیں کیونکہ 88 کے بعد پہلی مرتبہ ایوان سے باہر ہیں، اقتدار کی پچ پر لگاتار کھیلنے والوں کو کو سرکاری وسائل کے بغیر رہنے کی عادت ڈالنا ہوگی۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مولانا فضل الرحمن کے خطاب پر ردعمل میں ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہاکہ مولانا فضل الرحمان کی زبان، کلام اور اقدام سیاسی جماعت والے نہیں ، سیاست آئین کی حدود میں کریں الطاف حسین بننے کی کوشش نہ کریں ورنہ آپ کو لیبیا نہ جانا پڑے گاجہاں حالات ایسے نہیں کہ آپ وہ آرام دہ زندگی گزار سکیں جو پاکستان میں گزار رہے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website