اسلام آباد (مانیرہنگ ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ نگار حفیظ اللہ خان نیازی کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا میاں شریف کے کاروبار سے کوئی تعلق نہیں، سیاسی جماعتوں میں منافقت پائی جاتی ہے، اس حوالے سے عصر حاضر کے عظیم دانشور حسن نثار کی بات سے اتفاق کرتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ نگار حفیظ اللہ خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو بندہ بندہ جانتا ہے ، روز روشن کی طرح یہ بات عیاں ہے کہ کاروبار سے نواز شریف کا کوئی تعلق نہیں اور مرتے دم تک میاں شریف کا ہی کاروبار پر ہولڈ تھا اور ایون فیلڈ اپارٹمنٹ میں بھی نواز شریف کا یہی مؤقف ہے کہ انکا اس سے تعلق نہیں ہے، قطری خطر سے نواز شریف دستبردار نہیں ہوئے۔ اھتساب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی حفیظ اللہ خان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں احتساب کے نام پر انتقام لیا جا رہا ہے، ایم کیو ایم کے جرائم کی فہرست لمبی تھی،پتہ 2015 میں چلا اور آپریشن شروع کر دیا گیا، نواز شریف پر سنہ 1993 ء میں کرپشن کے الزام لگایا گیا جس کا پتہ آج لگا
حسن نثار کے بیان ’’ پی ٹی آئی اس وقت مانفقت سے کام لے رہی ہے ، وہ چاہتی ہے کہ تجاوزات بھی ختم ہوں اور ووٹ بینک بھی ختم نہ ہو، سیاسی جماعتوں میں منافقت موجود ہے ‘‘، کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حفیظ اللہ خان نیازی کا کہنا تھا کہ مین حسن نثار کی اس بات سے اتفاق کرتا ہوں، حسن نچار عصر حاضر کے عظیم دانشور ہیں۔