کراچی(ویب ڈیسک) سنیئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ عمران کو وقت مل گیا تو اپوزیشن ہمیشہ کیلئے دفن ہوجائیگی،اٹھارہویں ترمیم سازش تھی، مولانافضل الرحمن پر ترس آتاہے،اداروں میں آگ لگنا پنجاب سے شروع ہوئی،مہنگائی سے پی ٹی آئی کا ووٹ بنک تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا۔
وہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان شجیعہ نیازی کے سوالوں کے جواب دے رہے تھے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ میں اٹھارہویں آئینی ترمیم کو ایک سازش سمجھتا ہوں جب یہ ہوئی تھی تب بھی پسند نہیں کرتا تھا لیکن چلیں اچھی ہے یا بری ہے وہ ایک الگ بحث ہے لیکن جعلی اکاؤنٹس تو بہرحال اپنا وجود رکھتے ہیں آصف زرداری اُس کا تو جواب دیں انہوں نے تو نئی اکانومی متعارف کرا دی ہے جہاں تک اُن کے دوستوں کو پکڑنے کی بات ہے پہلے تو پیادے ہی پکڑے جاتے ہیں یہ تو حکمت عملی کا حصہ ہے مولانا فضل الرحمن پر ترس آرہا ہے جس طرح سے اقتدارکا خون انہیں لگا ہوا ہے کسی اور کو نہیں لگا ہوا یہ ایسے پرزے ہیں کہ جو سائیکل ہو یا ایف سولہ دونوں میں فٹ آجاتے ہیں۔ ساری اپوزیشن جانتی ہے عمران خان کو اگر وقت دے دیا گیا تو یہ لوگ ہمیشہ کیلئے دفن ہوجائیں گے ۔ میرا خیال ہے سعودی عرب سے پیکج اس شرط پر ملا ہے کہ مظلوم پاکستانیوں کی جان اس ملک کے اپوزیشن سے چھڑائی جائے۔بوتل بند پانی کے سوال پر کہنا ہے کہ یہ سادہ صاف پانی ہے نہ کہ منرل واٹر ہے۔
آئی ایم ایف کے پاس جانے سے پہلے اپنے دوستوں کے پاس گئے ہیں تاکہ کم سے کم آئی ایم ایف سے قرضہ لینے پڑے اور یقینا کم قرضہ لینے کی وجہ سے اُن کی شرائط میں نرمی بھی آئے گی۔ مہنگائی سے کوئی متاثر نہیں ہو رہا اگر کوئی دیہاڑی دار رہے تو وہ اپنی اجرت بڑھا دے گا صحیح معنوں میں ماہانہ تنخواہ لینے والے متاثر ہوتے ہیں جو مڈل کلاس اور لوئر مڈل کلاس ہیں اور یہ وہی طبقہ ہے جو ووٹ بینک ہے پی ٹی آئی کا اس لئے انہیں سمجھنے کی ضرورت ہے۔ چیف جسٹس کی گیلپ رپورٹ کے حوالے سے حسن نثار کا کہنا ہے کہ گیلپ کی طرح کے سرویز کو میں نہیں مانتا بڑا محدود پیمانہ ہوتا ہے اصل بات یہ ہے کہ چیف جسٹس ایسے کام کر رہے ہیں جو لوگوں کے دل کے قریب ہیں شاید آنے والے ان کے نقش قدم پر چلیں اور میں سمجھتا ہوں تمام معاملات کو منطقی انجام تک پہنچنا چاہیے کیونکہ سانپ کو ادھ مرا چھوڑنا زیادہ خطرناک ہے۔ اداروں میں آگ لگنا پنجاب سے شروع ہوا ہے اور یہ لوگ بہت سی برائیاں کے موجد ہیں ۔