لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان نے اصغرخان کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ جاویدہاشمی !آپ نے کہامیں بھاٹی سے الیکشن لڑوں تونہیں جیت سکتا،ہاشمی صاحب !میں نے الیکشن نہیں لڑنا، آئین کاتحفظ کرناہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سر براہی میں بنچ نے اصغرخان کیس کی سماعت کی ،جاویدہاشمی، حاصل بزنجو،عابدہ حسین،غلام مصطفی کھر،ڈی جی ایف آئی اے بشیرمیمن،اسددرانی،روئیدادخان ودیگرعدالت میں پیش ہوئے، چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اصغرخان عملدرآمدکیس میں مزید تاخیر برادشت نہیں،ایک منٹ ضائع کئے بغیرتفتیش مکمل کریں
چیف جسٹس نے کہا جاویدہاشمی !آپ نے کہامیں بھاٹی سے الیکشن لڑوں تونہیں جیت سکتا،ہاشمی صاحب !میں نے الیکشن نہیں لڑنا،آئین کاتحفظ کرناہے،آپ نے وزیراعظم ہاؤس میں میرے کردار کی تعریف کی تھی،میں آپ کی دل سے عزت کرتاہوں۔